BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 June, 2004, 01:47 GMT 06:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گلگت: کرفیوکے باوجود جھڑپیں
گلگت
پاکستان کے شمالی حصہ میں واقع گلگت میں اہل تشیع کی ایک بڑی تعداد آباد ہے
اہل تشیع کی کفن پوش ریلی کو روکنے کے لئے گلگت میں کرفیو کے نفاذ کے باوجود بعض مقامات سے تشدد کی اطلاعات ہیں۔

گلگت سے صحافی سعادت اللہ مجاہد کے مطابق جمعرات کو کرفیو کے باوجود کئی مقامات پر پولیس اور احتجاجی مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ایک شخص کی ہلاکت اور دو پولیس اہکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ شہر میں مختلف جگہوں پر فائرنگ ہوئی ہے اور نقاب پوش نوجوان سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے امن و امان کی صورت کو قابو میں رکھنے کے لئے شہر میں داخل ہونے والے تمام رستے بند کر دیئے گئے تھے۔

سعادت اللہ مجاہد کے مطابق اہل تشیع نے کفن پوش ریلی کا اعلان تین روز قبل کیا تھا اور اس کا مقصد تعلیمی نصاب میں شیعہ عقائد سے متصادم مواد کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔

حکام پہلے کفن پوش ریلی کو رکوانے کے لئے شیعہ رہنماؤں سے مذاکرات کرتی رہی اور مذاکرات کی ناکامی پر جمعرات کو علی الصبح کرفیو نافذ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ریلی کی کال دینے والے ممتاز شیعہ رہنما آغا سید ضیاالدین رضوی اور ان کے پانچ ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد