لندن حملے: پاکستان متعلق نہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے گزشتہ سال سات جولائی کو لندن میں ہونے والے خود کش بم حملوں میں ملوث افراد کے ساتھ پاکستان کے کسی تعلق کے امکان کو رد کردیا ہے۔ جمعہ کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا جس میں شبہہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ ایک بمبار تنویر شہزاد کا حالیہ ویڈیو ٹیپ پاکستان میں تیار کیا ہوگا۔ اس نئے ویڈیو ٹیپ میں لندن بم دھماکوں میں ملوث قرار دیے جانے والے تنویر شہزاد نے مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔ محمد علی درانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ’فرنٹ لائن سٹیٹ، کا کردار ادا کر رہا ہے اور تاحال ان کے بیسیوں سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس لندن دھماکوں میں ملوث خود کش بمباروں کے ساتھ پاکستان کے تعلق کے بارے میں کوئی ثبوت ہے تو وہ حکومت کو فراہم کرے اور پاکستان اس بارے میں ہونے والی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا۔ جیسا کہ ان کے بقول پہلے بھی کرتا رہا ہے۔ جمعہ کو لندن دھماکوں کی پہلی برسی ہے اور ان دھماکوں میں چار میں سے تین پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھے۔ لندن بم حملوں میں کم از کم باون افراد مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ برطانوی تفتیش کار یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ ایک حملہ آور تنویر شہزاد دھماکوں سے قبل پاکستان آئے تھے اور القاعدہ کے اراکین سے ملاقات کے علاوہ ایک مدرسے میں تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ اس بارے میں بھی وزیر اطلاعات نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کو ایسا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ تنویر شہزاد نے پاکستان کے کسی مدرسے سے تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لندن دھماکوں میں ملوث قرار دیے جانے والے پاکستانی نژاد خود برطانیہ کے شہری تھے اور وہ وہیں پلے بڑھے اور تعلیم حاصل کی تھی۔ |
اسی بارے میں ’لندن بمبار ہمارے پاس نہیں آیا تھا‘17 July, 2005 | پاکستان لندن کا 7 / 7: صرف دھماکے یا دہشت گردی08 July, 2005 | پاکستان لندن بمبارکے گھر پر حملہ، ایک گرفتار23 July, 2005 | پاکستان ’لندن حملہ آور برطانیہ نے پیدا کیے‘09 August, 2005 | پاکستان لندن دھماکے: پاکستان کنکشن؟11 May, 2006 | پاکستان ’لندن بم حملوں کا مدارس سے تعلق نہیں‘06 July, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||