’لندن حملہ آور برطانیہ نے پیدا کیے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں خود کش حملوں میں ملوث افراد برطانیہ نے پیدا کیے نہ کہ پاکستان نے۔ بی بی سی ٹو کی دستاویزی فلم نیو القاعدہ کے لیے دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر مشرف نے اس الزام کو مسترد کیا کہ پاکستان نے لندن بم حملوں میں ’اہم کردار‘ ادا کیا۔ صدر مشرف نے کہا کہ ہو سکتا ہے سات جولائی کے مبینہ خودکش بمباروں کچھ چیزیں پاکستان میں سیکھی ہوں۔ تاہم صدر مشرف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کے رویے میں بنیادی تبدلی برطانیہ میں آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سات جولائی کے مبینہ خودکش بمبار ماہر نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پیچھے کسی اور کا دماغ کام کر رہا تھا۔ ’یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ وہ چار لڑکے جنہوں نے خود کش بم حملے کیے وہ بم بنانے اور انہیں چلانے جیسے پیچیدہ کام سرانجام دینے کے ماہر نہیں تھے۔ ’اس لیے مجھے یقین ہے کہ ان کے پیچھے کوئی ماسٹر مائنڈ ضرور تھا۔‘ صدر مشرف نے کہا کہ چاہے انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہو اور یہاں کسی شدت پسند سے ملے ہوں لیکن یہ بات اپنی جگہ ٹھیک ہے کہ وہ بیس سال تک برطانیہ میں رہے۔ ’ان کی کایا کلپ اور ذہنی رویے کی تبدیلی یہاں نہیں برطانیہ میں ہوئی ہے۔‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||