BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ: تیرہ سالہ ونی لڑکی قتل

پولیس کے مطابق تیرہ سال مہندی بلو کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا
صوبہ سندھ میں پانچ سال قبل ونی کے طور پر دی گئی ایک لڑکی سسرال میں قتل ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز سکھر کے قصبے بگڑو بلو میں پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق تیرہ سال مہندی بلو کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

مقامی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر ڈہر بلو کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہندی بلو کو پانچ سال قبل اس کے ماموں امید علی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر کئے گئے قتل کے بدلے میں ڈھر بلو کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

مہندی کے بھائی محمد حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی بہن کو ونی کے طور پر دیا گیا تھا۔ شادی کے بعد وہ مسلسل سسرال کے تشدد کا نشانہ بنتی رہی اور مہندی نے کئی مرتبہ ان سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔ محمد حسین کے مطابق انہوں نے اپنی بہن کے سسرال والوں کو مارپیٹ کرنے سے روکا تھا مگر آج انہوں نے ان کی بہن کی لاش انہیں بھیج دی۔

واضح رہے کہ اس واقعے سے تئیس روز قبل جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں ہونے والے ایک جرگے میں خون کے بدلے میں پانچ بچیوں کے رشتے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا ہے۔

عدالت نے ستائیس جون کو آئی جی سندھ، پولیس جرگے کے امین پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی میر ہزار خان بجارانی، پیر آف بھرچنڈی میاں عبدالباقی اور تحصیل ناظم کو فریقین کے طور پر طلب کرلیا ہے۔

ستائیس مئی کو غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے اس جرگے نے یار علی بنگلانی اور حافظ قمرالدین کو ونی کے طور پر پانچ رشتے دینے اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ بعد میں غیر سرکاری تنظیموں کے احتجاج اور سیاسی جماعتوں کے دباؤ پر وزیراعلیٰ سندھ نے فریقین اور پولیس کو وزیر اعلیٰ ہاؤس طلب کرکے فیصلے پر عملدرآمد روکنے اور دوسری صورت میں قانونی کارروائی کرنے کی وارننگ دی تھی۔

اسی بارے میں
ونی :سپریم کورٹ میں سماعت
24 February, 2006 | پاکستان
ونی مجرم بچ کیوں جاتے ہیں؟
03 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد