BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 March, 2006, 23:35 GMT 04:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ونی: سولہ افراد کے خلاف مقدمہ

خواتین کی تنظیمیں ونی کی رسم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں
پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں پولیس نے خلاف قانون قرار دی جانے والی روایت ’ونی‘ کے تحت بدلہ صلح میں مبینہ طور پر پنچایت کے ذریعے ایک کم سن لڑکی کا رشتہ طے کرنے پر سولہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کو اس واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب ایک فریق میاں چنوں صدر پولیس اسٹیشن میں پنچایت کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیئے درخواست لے کر آیا۔

درخواست گذار الطاف حسین کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسی کے گاؤں چک ایک سو تریپن/پندرہ ایل کے لیاقت اور عمر نے اس کی بیٹی زینت کو ’اغوا‘ کر لیا جو ایک روز بعد معززین علاقہ کے کہنے پر واپس کی گئی۔ اس نے اسی واقعہ کے خلاف تھانہ صدر ہی میں مقدمہ درج کرایا اور کچھ روز بعد ایک پنچایت بھی بلا لی۔

پنچایت میں دونوں فریقین کے علاوہ علاقے میں اثر و رسوخ رکھنے والے متعدد اشخاص نے بھی شرکت کی اور یہ طے پایا کہ لیاقت کا باپ شاہ نواز اپنی چھ سالہ بیٹی بختاور کا رشتہ الطاف کے سولہ سالہ بیٹے ریاض کے ساتھ کرے گا اور جواب میں الطاف لیاقت اور عمر کے خلاف درج زینت کے اغوا کا مقدمے کی پیروی نہیں کر گا۔

درخواست میں الطاف حسین نے الزام لگایا کہ شاہ نواز اب بختاور کی بجائے کسی اور لڑکی کا رشتہ دینا چاہتے ہیں ’جو کہ پنچایت کے فیصلے کی سراسر خلاف ورزی ہے‘۔ میاں چنوں تھانہ صدر کے انچارج انسپکٹر شمس الدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکام بالا کی ہدایت پر الطاف اور شاہ نواز سمیت سولہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس سلسلے میں کسی شخص کو گرفتار نہیں گیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پنچایت کا ہونا ثابت نہیں ہوا۔ تاہم علاقہ یونین ناظم محمد افضل جام کیفی کا کہنا ہے کہ پنچایت ہوئی تھی اور انہوں نے اس میں بیٹھنے والے افراد کو ایسا اکٹھ کرنے سے منع کیا تھا۔

اسی بارے میں
’ونی‘ کا ایک اور شکار
01 December, 2004 | پاکستان
ونی :سپریم کورٹ میں سماعت
24 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد