ڈی جی خان دھماکہ، دو شدید زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان سے ملحقہ پنجاب کے جنوبی شہر ڈیرہ غازی خان میں سنیچر کی صبح صدر بازار میں مبینہ بم دھماکے کے نتیجے میں کئی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکہ شہر کے مرکزی چوک گولائی کمیٹی کے نزدیک واقع دہی بھلے اور فروٹ چاٹ فروخت کرنے والی ایک دکان میں علی الصبح چھ بجے کے قریب ہوا۔ دھماکے کے وقت دکان اور بازار بند پڑے تھے۔ تاہم جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت دو اشخاص، پینسٹھ سالہ شیخ اقبال اور بیس سالہ عامر، مذکورہ دکان کے قریب سے گذر رہے تھے۔ شیخ اقبال کے بارے بتایا گیا ہے کہ وہ ڈیرہ کے جنرل بس سٹینڈ پر چائے کا ایک ہوٹل چلاتے ہیں جبکہ عامر سبزی منڈی میں ریڑھی لگاتے ہیں۔ دونوں زخمی ڈیرہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں کے مطابق دھماکہ دیسی ساخت کے تین کلو وزنی ٹائم بم سے کیا گیا ہے۔ڈیرہ پولیس کے اے ایس پی (سٹی) گوہر مشتاق بھٹہ نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ چند روز قبل ڈیرہ کے نواحی علاقے کوٹ چھٹہ کے قریب ریلوے لائن کو اس وقت بم سے اڑا دیا گیا تھا جب کوئٹہ سے لاہور جانے والی چلتن ایکسپریس نے کچھ ہی دیر میں ادھر سے گذرنا تھا۔ پچھلے کچھ عرصہ سے ڈیرہ اور اس کے گردونواح میں ریلوے لائن اور گیس اور تیل کی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ان واقعات میں کوئی بھی فرد زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تھا۔ بارود کی مدد سے تنصیبات کا اڑانے کے بعض واقعات کی ذمہ داری مبینہ طور زیر زمین کام کرنے والی علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ | اسی بارے میں ڈی جی خان آگ: تابکاری کا خدشہ16 May, 2006 | پاکستان کوہلو میں دھماکہ 1 ہلاک 13 زخمی23 March, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ سے 26 ہلاک10 March, 2006 | پاکستان بلوچستان: پانی کی پائپ لائن پر دھماکہ28 January, 2006 | پاکستان ڈی جی خان: ریل کی پٹڑی تباہ27 January, 2006 | پاکستان کوہلو: کیا ہورہا ہے، کیوں ہورہا ہے؟21 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||