BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 June, 2006, 08:50 GMT 13:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دھماکے ایجنسیاں کررہی ہیں‘

بلوچ ویب سائيٹ کی پریس ریلیز انٹر نیٹ پر سندھی چیٹ گروپوں کے مابین بھی تقسیم کیا گیا ہے-
’بلوچستان جلاوطن حکومت‘ کے نام سے قائم ایک ویب سائیٹ نے حال ہی میں بلوچستان میں عوامی مقامات پر ہونے والے بم دھماکوں کا الزام پاکستانی خفیہ ایجنسیوں پر لگایا ہے۔

ویب سائیٹ پر میر آزاد بلوچ کے نام سے چھپنے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے: ’ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں پہلے ریاستی دہشتگردی کے ذریعے عوامی مقامات پر بم پھاڑتی ہیں اور پھر اس کا الزام بلوچ حریت پسندوں پر ڈال رہی ہیں۔‘

پریس ریلیز نے کوئٹہ میں دھماکوں کو پاکستانی فوجی حکومت اور انٹلیجنس ایجنسیوں کی طرف سے بلوچ عوام اور بلوچ حریت پسندوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے-

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) صرف ریاستی املاک اور فوجیوں کو نشانہ بناتی ہے، نہ کہ معصوم عوام کو۔ بلوچ لبریشن آرمی والے پیشہ ور سپاہی ہیں اور انہیں گوریلا جنگ اور دہشتگردی میں فرق معلوم ہے- ‘

پریس ریلیز کے بقول اگر پاکستانی فوج بلوچ لبریشن آرمی کو بم دھماکوں کا ذمہ دار گرداننا چاہتی ہے تو پھر وہ کوئٹہ کی چلتن مارکیٹ ( جہاں فوجی خریداری کرتے ہیں) میں بم پھاڑے جس کا اعتراف بلوچ لبریشن آرمی خوشی سے قبول کرے گی-‘

پریس ریلیز کے آخر میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسیاں بلو‍چ لبریشن آرمی کی تصور کشی کرکے امریکہ کو اسے دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہیں-

بلوچ ویب سائيٹ کی پریس ریلیز کوامریکہ میں رہنے والے کچھ سندھی قوم پرست سمجھے جانے والے پروفیشنلز کی طرف سے انٹرنیٹ پر سندھی چیٹ گروپوں کے مابین بھی تقسیم کیا گیا ہے-

اگرچہ پاکستان میں بہت سے بلوچ رہنما اور سیاسی تنظیمیں اس ویب سائيٹ سے اپنے کسی بھی تعلق کی تردید کرتے رہے ہیں لیکن یہ ویب سائيٹ پاکستان سے باہر ’بلوچ جلاوطن حکومت‘ اور اپنے رابطے کا پتہ اسرائيل کے شہر یروشلم میں ہونے کے دعوے کرتی ہے-

اسی بارے میں
بلوچ ویب سائٹوں پر پابندی
27 April, 2006 | پاکستان
بلوچ قوم پرست تحریک کیوں ؟
14 February, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد