BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچ ویب سائٹوں پر پابندی

پاکستانی حکومت ان دنوں بلوچ ویب سائٹوں پر نظر رکھی ہوئی ہے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چار ایسی ویب سائٹوں تک رسائی روکنے کی ہدایات دی ہیں جن پر بلوچ قوم پرست مواد موجود ہے۔

پچیس اپریل کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں غلط معلومات کی تشہیر کو وجہ قرار دیتے ہوئے ملک میں کارفرما انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ’بلوچ وائس ڈاٹ کام‘، ’بلوچ 2000 ڈاٹ اورگ‘، ’بلوچ فرنٹ ڈاٹ کام‘، ’سنا بلوچ ڈاٹ کام‘ اور ’ہندو یونٹی ڈاٹ کام‘ تک رسائی روکنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

’بلوچ وائس ڈاٹ کام‘ نامی ویب سائٹ پر ماضی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے بارے میں دیگر معلومات کے علاوہ ہلاک ہونے والے بچوں کی مسخ لاشوں کی تصاویر، بلوچ رہنماو‎ں کے بیانات،

یہ حکومت کی پالیسی ہے
 جب بھی کسی ویب سائٹ پر پابندی لگائی جاتی ہے تو ایسا حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں کے تحت کیا جاتا ہے۔
خرم علی مہران، پی ٹی اے
بی بی سی کی اردو سروس سمیت دیگر بین الاقوامی ریڈیو سٹیشنوں کی بلوچستان سے متعلق رپورٹوں کے لنک، بلوچستان کی صورتحال سے متعلق مضامین، اداریے، انٹرویو اور تازہ رپورٹیں اور سن دو ہزار تین اور چار کے دوران سرکاری اہداف پر کیئے جانے والے حملوں اور نقصانات کی تفصیل بھی موجود ہے۔ ان میں اکثر حملے راکٹ حملے ہیں جن کی ذمہ داری حکومت بلوچ لبریشن آرمی پر ڈالتی آئی ہے۔

اسی طرح’بلوچ 2000 ڈاٹ اورگ‘ پر مقامی زبان میں بلوچستان کی تاریخ، ثقافت، خبریں اور بقول اس ویب سائٹ کے، ’حکومت کے بلوچ قوم کے ساتھ امتیازی سلوک‘ پر تحریرں موجود ہیں۔

بلوچ 2000 ڈاٹ اورگ پر مقامی زبان میں بلوچستان کی تاریخ، ثقافت اور خبریں موجود ہیں۔

اس ویب سائٹ پر بیشتر مواد مقامی زبان میں موجود ہے تاہم اس ویب سائٹ کے کچھ حصہ کا ترجمہ انگریزی، اردو اور دیگر یورپی زبانوں میں بھی پڑھا جا سکتا ہے جبکہ’بلوچ فرنٹ ڈاٹ کام‘ کے پہلے صفحہ پر ’بلوچستان یونائٹد فرنٹ آف ایران‘ کا مختصر تعارف اور مقصد انگریزی میں درج ہیں اور باقی ویب سائٹ پر مقامی زبان میں اس تنظیم کے متعلق مواد اور بلوچستان کے متعلق ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے لنک موجود ہیں۔

’سنا بلوچ ڈاٹ کام‘ بطور ایک زیر تعمیر ویب سائٹ یا ’پارکڈ ڈومین‘ ظاہر ہوتی ہے جبکہ ’ہندو یونٹی ڈاٹ کام‘ پر ہندو قوم پرست مواد کی تشہیر کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے حکم نامے کا عکس

اس معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے اہلکار خرم علی مہران کا کہنا ہے کہ جب بھی کسی ویب سائٹ پر پابندی لگائی جاتی ہے تو ایسا حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں کے تحت کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھائیس فروری کو پی ٹی اے کی جانب سے پیغمبر اسلام کے متنازعہ کارٹون شائع کر نے والی ویب سائٹس پر پابندی لگانے کے بعد پاکستان سے ’بلاگ سپاٹ‘ نامی ویب سائٹ تک رسائی بند ہوگئی تھی۔ تاہم تازہ ہدایت نامہ میں ملک میں کار فرما انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ’وکی پیڈیا‘ پر ڈنمارک کے اخبار ’جیلانڈز پوسٹن‘ میں شائع شدہ پیغمبراسلام کے توہین آمیز خاکوں پر مضمون اور خاکوں والےصفحات تک رسائی روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد