افغان سرحد پر ہیروئن فیکٹریاں تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب ہیروئن بنانے والی پانچ فیکٹریوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ جہاں سے مارفین کے علاوہ کیمیائی مادے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب ہیروئن بنانے والی پانچ فیکٹریوں کو ختم کر دیا گیا ہے جہاں سے مارفین کے علاوہ کیمیائی مادے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ یہ علاقہ پاک ایران سرحد سے تھوڑے فاصلے پر واقع ہے۔ انسداد منشیات کی فورس کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دالبندین کے علاقے برآمچہ کے مقام پر اس کارروائی میں ہیروئن بنانے والی پانچ فیکٹریوں کو ختم کرکے وہاں سے اکیس سو کلو گرام مارفین کے علاوہ کیمیائی مادے اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ اس کارروائی میں چار ہیلی کاپٹر اور سیسنا طیارے استعمال کیے گئے ہیں۔ اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ افغانستان سے بڑی مقدار میں منشیات بلوچستان کے راستے یورپی ممالک کو سمگل کی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: چار ہزار گداگر نشہ کے عادی ہیں24 January, 2004 | پاکستان آٹھ کروڑ کی ہیروئن پکڑی گئی02 September, 2004 | پاکستان پنجاب میں اٹھارہ لاکھ نشئی: رپورٹ27 January, 2005 | پاکستان حبیب نالہ: نشہ کے عادی افراد کا ڈیرہ14 December, 2003 | پاکستان بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد21 July, 2005 | پاکستان سمگلنگ: پاک بھارت مذاکرات17 April, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||