سمگلنگ: پاک بھارت مذاکرات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے منشیات اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ روکنے کے متعلق پاک بھارت کمیٹی کی اجلاس کے لئے پندرہ اور سولہ جون کی تاریخیں تجویز کردی ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہ کے روز جنوبی ایشیا کے معاملات کے متعلق پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دو روزہ مذاکرات کے لئے یہ تواریخ تجویز کی ہیں۔ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریوں کی سطح پر اٹھارہ فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے شدہ معاملات کی روشنی میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے۔ پاکستان ماضی میں شکایت کرتا رہا ہے کہ ہیروئن بنانے والا کیمیکل بھارت سے سمگل ہوکر پاکستان کے راستے افغانستان پہنچتا ہے۔ جبکہ سمگلنگ میں اضافے کی بھی دونوں ممالک شکایات کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو آئندہ ماہ مئی کی اٹھائیس اور انتیس تاریخ کو جوہری پروگرام کے متعلق اعتماد کی بحالی کے اقدامات کے لئے ماہرین کی سطح کے مذاکرات کی تجویز بھی پیش کر رکھی ہے جس کا ابھی تک بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سرینگر سے مظفرآباد تک دونوں جانب کے کشمیریوں کے لئے بس سروس شروع کرنے کے متعلق مذاکرات کی لئے دونوں ممالک دو مرتبہ تاریخ طے کر کے عین وقت پر تبدیل کرچکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||