آٹھ کروڑ کی ہیروئن پکڑی گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کی بندرگاہ پر چھاپہ مار کر آٹھ کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے چار من ہیروئن افریقہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اے این ایف کے جوائنٹ ڈایریکٹر کرنل خضر الیاس نےجمعرات کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ہیروئن ایک کنٹینر میں گاڑی کی بیٹریوں کے ٹرمینلز میں چھپائی گئی تھی۔ انھوں نے کہاکہ اے این ایف کو بہت عرصے سے رپورٹس مل رہیں تھیں کہ پاکستان سے ہیروئن افریقہ سمگل ہو رہی ہے جہاں سے اسے امریکہ اور یورپ سمگل کیا جاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ہیروئن کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مالیت چالیس سے پچاس ملین ڈالرز ہے۔ اے این ایف اہلکاروں نے کنٹینر کے مالک سمیت سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس کنٹینر سے ہیروئن برآمد کی ہے اس کو کسٹم حکام نے کلئیر کر دیا تھا اور یہ کنٹینر جمعرات کو بھیجا جانا تھا۔ سندھ میں پچھلے چھ مہینوں میں تقریبا سو من ہیروئن پکڑی جا چکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||