BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 July, 2005, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

News image
اس علاقے سے پہلے بھی گولہ بارود پکڑا جا چکا ہے
پاک افغان سرحد کے قریب نیم فوجی دستے کے اہلکاروں نے بڑی مقدار میں اینٹی ائر کرافٹ گن کے گولے برآمد کیے ہیں جبکہ ملزمان افغانستان کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔

فرنٹیئر کور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چاغی ملیشیا کے اہلکاروں نے جمعرات کی صبح پاک افغان سرحد سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر صالحان کے علاقے میں ایک گاڑی سے کوئی گیارہ ہزار کے قریب اینٹی ائیر کرافٹ گن کے گولے برآمد کیے ہیں۔

یہ گاڑی افغانستان سے پاکستان آرہی تھی۔ اس گاڑی کی رہنمائی کرنے والے افراد افغانستان کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔

ادھر کوہلو کے علاقے میں نا معلوم افراد نے ایف سی کو چوکی کے قریب دو راکٹ داغے ہیں لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بلوچستان میں پولیس نےگزشتہ دو روز میں پچاس کے لگ بھگ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری یعقوب نے بتایا ہے کہ حکومت نے فرنٹیئر کور کو کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں تعینات کرنے کے لیے چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد