BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان میں کامیابی کا دعویٰ

القاعدہ کے خلاف فوج کی آپریشن جاری ہے
القاعدہ کے خلاف فوج کی آپریشن جاری ہے
پاکستان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے نواحی علاقوں شکئی، سنتوئی، منتوئی اور خمرنگ وادیوں سے ’دہشتگردوں‘ کو نکال دیا ہے اور بڑے پیمانے پر اسلحہ اورگولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

منگل کے روز پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیز نے جو اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لیا ہے اس میں بھاری توپیں، مارٹر، پرسونیل مائینز، گرنیڈ، خودکار رائفلیں، فیوز، اینٹی ٹینک، بڑی تعداد میں گولہ بارود اور دھماکےدار مواد بشمول الیکٹرک سرکٹ شامل ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دہشتگردوں کے زیر استعمال مواصلاتی آلات، دوائیں اور خوراک‘ بھی جو وہ چھوڑ گئے تھے، قبضے میں لے لی گئی ہے۔

بیان کے مطابق جو اسلحہ اور آلات قبائلی علاقوں سے ملے ہیں ویسے ہی آلات انٹیلی جنس تجزیہ کاروں کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے دھماکوں اور شدت پسند کاروائیوں میں بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے جو کہ قابل ذکر عمل ہے۔

فوجی ترجمان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ان علاقوں سے دہشتگردوں کو نکالنے کے لیے سیکورٹی فورسز سے مقامی لوگوں نے خاصا تعاون کیا ہے اور اب ترقیاتی منصوبوں پر کام کی راہ ہموار ہوئی ہے اور مقامی لوگوں کو سکون بھی ملا ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دہشتگرد‘ قبائلی علاقوں میں رہائش پذیر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جیسا کہ بارہ جولائی کو میر افضل کے گھر پر راکٹ فائر کیا گیا تھا جس میں ان کے دو صاحبزادے ہلاک ہوگئے تھے۔

فوجی ترجمان کے مطابق شدت پسندوں کی بارودی سرنگوں سے بے گناہ عام شہری اور سیکورٹی اہلکاروں کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ یاد رہے کہ قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کئی ہفتوں سے کاروائی ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد