BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 June, 2006, 13:27 GMT 18:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹھ قیدیوں کی رہائی پر امریکہ رضامند

 آفتاب شیرپاؤ
امریکہ گوانتاناموبے قید خانے سے مزید قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے: آفتاب شیرپاؤ
پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ امریکہ انتیس پاکستانی قیدیوں میں سے آٹھ کو رہا کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

پاکستان ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ گوانتانامو بے میں قید پاکستانیوں کی صورتحال جانچنے کے لیئے نیشنل کرائسس منیجمینٹ سیل کے سربراہ برگیڈیئر ( ریٹائرڈ) جاوید اقبال چیمہ کی سربراہی میں جلد وفد امریکہ روانہ ہونے والا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل ریڈ کریسینٹ کے مطابق کئی پاکستانی افغانستان کی جیلوں میں بھی قید ہیں اور حکومت جلد ایک اور ٹیم وہاں بھیجوا کر صورتحال معلوم کرے گی۔

اس بارے میں جب بی بی سی نے برگیڈیئر چیمہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ امریکہ کی حراست میں انتیس پاکستانیوں میں سے کچھ بگرام میں ہیں جبکہ کچھ گوانتانامو بے میں ہیں۔

دونوں امریکی حراستی مراکز میں پاکستانیوں کی درست تعداد کے بارے میں انہوں نے کوئی تفصیل تو نہیں بتائی لیکن اتنا کہا کہ جن آٹھ پاکستانیوں کو رہائی پر اتفاق ہوا ہے اس میں کچھ بگرام اور کچھ گوانتانامو بے سے رہا ہوں گے۔

رہائی پانے والوں میں کسی اہم قیدی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیئے وہاں قید تمام پاکستانی ایک ہی اہمیت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال انیس اپریل کو امریکی فوجی ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والی فہرست میں بتایا گیا تھا کہ تیرہ پاکستانی گوانتانامو بے میں قید ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد