BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 May, 2006, 20:42 GMT 01:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اٹامک انرجی: آگ بجھا لی گئی

عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے دور دور سے دیکھے جا سکتے ہیں
ڈیرہ غازی خان میں قائم پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ایک سینٹر اور وہاں پر کام کرنے والے اہلکاروں کے رہائشی علاقے سے ملحقہ جنگل میں پیر کی رات لگنے والی آگ پر منگل کی صبح قابو پا لیا گیاہے تاہم آگ سے دو کلومیٹر علاقے میں ہر چیز جل کر راکھ ہو گئی ہے۔


امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے مطابق آگ سے جنگل بری طرح متاثر ہوا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں درخت جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ تاہم اٹامک انرجی کمیشن کی طرف سے آگ لگنے کے اس واقعہ کے حوالے سے نہ تو کوئی بیان جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ذمہ دار اہلکار اس مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے۔

ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک تجربہ کار افسر محمود جاوید بھٹی نے آگ بجھانے کے کام کی نگرانی کی اور مقامی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ناکافی ہونے پر ملتان سمیت دوسرے علاقوں سے بر وقت مدد طلب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ آگ بہت شدید تھی اور اس سے نہ صرف جنگل کا ایک وسیع علاقہ متاثر ہوا ہے بلکہ اٹامک انرجی کمیشن کی ایک چیک پوسٹ بھی آگ کی لپیٹ میں آکر راکھ ہوگئی ہے۔تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے کی ممکنہ وجہ بارے ان کا خیال تھا کہ دن میں درجہ حرارت اڑتالیس سے پچاس ڈگری تک پہنچ جاتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس تپش میں خشک پتوں وغیرہ میں چنگاری بھڑک اٹھی ہو جس نے بعد میں ’جنگل کی آگ‘ کی شکل اختیار کر لی ہو۔ ’آگ لگنے والی جگہ ایک ممنوعہ علاقہ ہے اور یہ ممکن نہیں کہ کوئی وہاں سے گزرا ہو اور اس نے جلتا ہوا سگریٹ یا ماچس کی تیلی پھینک دی ہو‘۔

عینی شاہدین کے مطابق جنگل میں دو کلومیٹر کے علاقے میں آگ نے ہر چیز کو جلا کر رکھ دیا ہے۔

اسی بارے میں
چرچ آتشزدگی، تحقیقات کا حکم
20 February, 2006 | پاکستان
بس آتشزدگی، 40 باراتی ہلاک
11 December, 2005 | پاکستان
خیمے میں آگ، 7 افراد ہلاک
07 December, 2005 | پاکستان
خیمےمیں آگ سےدو بچے ہلاک
19 November, 2005 | پاکستان
فیکٹری:آگ لگنے سے چھ ہلاک
28 June, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد