اٹامک انرجی کے جنگل میں آگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع ڈیرہ غازی خان میں جوہری ادارے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سینٹر اور اس کی رہائشی کالونی سے ملحقہ جنگل میں اطلاعات کے مطابق آگ لگی ہوئی ہے جس کے شعلے عینی شاہدین کے مطابق دور دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ جانے والی شاہراہ پر نہر ڈی جی خان کینال کے ساتھ واقع اٹامک انرجی کمیشن کے اس سینٹر سے ملحقہ خود رو وسیع و عریض جنگل میں آگ کے بلند ہوتے ہوئے شعلوں بارے فائر بریگیڈ کے عملے کو پہلی اطلاع پیر کی رات گیارہ بجے کے قریب موصول ہوئی۔ فائر بریگیڈ کے دفتر میں ڈیوٹی پر موجود فائرمین عبدالرشید نے بتایا کہ ان کے ہاں آگ بجھانے والی صرف دو گاڑیاں ہیں۔ ایک چوٹی زیریں کے علاقے میں لگی ایک آگ کو بجھانے میں مصروف تھی جبکہ دوسری گاڑی کو ’اٹامک انرجی‘ کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کے لیے روانہ کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹامک انرجی کمیشن کے پاس آگ بجھانے والی اپنی بھی دوگاڑیاں ہیں جو جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کے کام میں حصہ لے رہی ہیں۔لیکن یہ تینوں گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے ناکافی ثابت ہورہی ہیں۔ حکام نے اسی لیے اردگرد کے اضلاع سے بھی مدد مانگ لی ہے۔ موقع پر موجود ایک بس ڈرائیور اختر کا کہنا تھا کہ آگ کم از کم دو کلو میٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے اور اس کے شعلے آسمان تک بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک سے ایسا لگ رہا ہے کہ آگ ’اٹامک‘ کے پلانٹ اور رہائشی کالونی سے کچھ زیادہ دور نہیں۔ تاہم اٹامک انرجی کمیشن کے ایک مقامی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ آگ اگرچہ کافی بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے لیکن اس سے تنصیبات اور رہائشی کالونی کو کوئی خطرہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور امید ہے کہ بہت جلد اسے مکمل طور پر بجھا بھی لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اٹامک انرجی کمیشن نے ڈیرہ میں اپنی تنصیبات اور کالونی سے ملحقہ وسیع علاقے کو مقامی لوگوں سے لمبے عرصے کے لیے کرائے پر لے کر چاروں طرف باڑ لگائی ہوئی ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ دار فوج ہے۔ اگرچہ فوری طور پر آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا لیکن حکام کا خیال ہے کہ پیر کے روز ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں دن بھر چلنے والی آندھی کے جکھڑ جنگل میں آگ لگنے کی ممکنہ وجہ ہوسکتے ہیں۔ | اسی بارے میں چرچ آتشزدگی، تحقیقات کا حکم20 February, 2006 | پاکستان کراچی: آتشزدگی سےنو افراد ہلاک07 January, 2006 | پاکستان بس آتشزدگی، 40 باراتی ہلاک11 December, 2005 | پاکستان خیمے میں آگ، 7 افراد ہلاک07 December, 2005 | پاکستان خیمےمیں آگ سےدو بچے ہلاک19 November, 2005 | پاکستان فیکٹری:آگ لگنے سے چھ ہلاک28 June, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||