وزیرستان میں راکٹ باری اور قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی اور شمالی وزیرستان میں گزشتہ شب ایک قلعے پر راکٹ داغے گئے اور سینئر پولیٹیکل محرر کو قتل کر دیا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں رات گئے مسلح نقاب پوشوں نے جنڈولہ چیک پوسٹ کے قریب واقع جنڈولہ قلعے میں گھس کر پولیٹیکل محرر کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ صحافی دلاور خان وزیر کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق رات ایک بجے کے قریب مسلح نقاب پوش ایک گاڑی سوار جنڈولہ چیک پوسٹ آئے اور چوکی پر متعین خاصہ داروں سے کہا کہ وہ ایک مریض کے ٹانک لے جا رہے ہیں اس لیے چیک پوٹ کو کھول دیا جائے۔ جنوبی وزیرستان اور دوسرے قبائیلی علاقوں میں رات کے وقت چیک پوسٹیں آمد و رفت کے لیے بند کر دی جاتی ہیں۔ تاہم ان کے بات سن کر چوکی پر موجود خاصہ دار گاڑی کا جائزہ لینے کے لیے گاڑی کے قریب گئے تو نقاب پوشوں نے ان پر قابو پالیا۔ جس کے بعد تین نقاب پوش بھاگتے ہوئے جنڈولہ قلعے میں داخل ہو گئے اور پولیٹیکل محرر کے دفتر میں داخل ہو کر انہیں گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ اس فائرنگ سے پولیٹیکل محرر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیٹیکل محرر کا دفتر قعلے میں ساؤٹ فورس کے لیے مخصوص جگہ سے ہٹ کر واقع ہے۔ نقاب پوش پولیٹیکل محرر کو ہلاک کرنے کے بعد تینوں خاصہ داروں کو بھی ساتھ لے گئے تاہم انہیں کچھ دور جا کر چھوڑ دیا۔ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میراں شاہ سے پندرہ کلومیٹر جنوب میں رات بارہ بجے کے قریب پانچ راکٹ داغے گئے۔ ان راکٹوں سے دتا خیل سکاؤٹوں کے قعلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی بھی راکٹ نشانے پر نہیں لگا۔ ان راکٹوں کے بعد قعلے سے بھی کارروائی کی گئی۔ دونوں جانب سے کسی قسم کے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ | اسی بارے میں وزیرستان: پچھتر لاکھ روپے تقسیم10 May, 2006 | پاکستان جنوبی وزیرستان: چار ’طالبان‘ ہلاک08 May, 2006 | پاکستان طالبان اور القاعدہ میں تفریق کی پالیسی08 May, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان میں غالب کون؟08 May, 2006 | پاکستان حکومتی حمایت یافتہ سردار ہلاک01 May, 2006 | پاکستان فوج پر حملے کے ذمہ دار ہیں: طالبان25 April, 2006 | پاکستان ’وزیرستان، طالبان کا گڑھ‘26 April, 2006 | پاکستان میران شاہ: اہلکار سمیت چار ہلاک23 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||