میران شاہ: اہلکار سمیت چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک چوکی پر جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے موصول اطلاعات کے مطابق یہ تازہ جھڑپ شہر سے بنوں جانے والی شاہراہ پر گورا قبرستان کے قریب اتوار کی صبح دس بجے کے قریب ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک مسافر گاڑی کو چوکی پر موجود نیم فوجی ٹوچی سکاؤٹس نے روکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم ڈرائیور نے گاڑی تیز کر دی جس پر سپاہیوں نے اس پر گولی چلا دی۔ گاڑی میں سوار تین مسلح قبائلیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک فوجی اور تین قبائلی ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دو افراد مبینہ شدت پسند حملہ آور تھے جبکہ عینی شاہدین انہیں عام شہری قرار دے رہے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد شہر میں جگہ جگہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ میران شاہ کا مرکزی بازار مکمل طور پر بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ حکام میں کشیدہ حالات کے پیش نظر گن شپ ہیلی کاپٹر طلب کر لیئے ہیں جو فضا میں گشت کر رہے ہیں۔ مقامی سکاؤٹس قلعہ کے باہر نیم فوجی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے اور بکتر بند گاڑیاں موجود ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان: سات فوجی ہلاک، 26 فوجی زخمی20 April, 2006 | پاکستان امریکہ کے خلاف جہاد کا عزم21 April, 2006 | پاکستان وزیرستان: فوجی چوکیوں پر حملے22 April, 2006 | پاکستان سیمینار: فوجی آپریشن اور صوبائی خودمختاری20 April, 2006 | پاکستان باجوڑ: مشتبہ غیر ملکی ہلاک20 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||