کراچی میں مزدوروں پر لاٹھی چارج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پولیس نے لاٹھی چارج کے بعد چار خواتین اور تین بچوں سمیت پچاس سے زائد مزدوروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دادو اور ٹھٹہ شگر ملز سے تعلق رکھنے والے یہ مزدور بدھ کو جیسے ہی کراچی پریس کلب سے گورنر ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا۔ پولیس کے ساتھ لیڈی پولیس بھی موجود تھی، جنہوں نے مردوں اور خواتین کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔ لاٹھی لگنے کی وجہ سے کچھ مزدور زخمی بھی ہوگئے جبکہ لیڈی پولیس نے مزدورں کے ساتھ احتجاج میں موجود خواتین کو بالوں سےگھسیٹ کر موبائیلوں میں ڈالا۔
پندرہ منٹ تک جاری ان جھڑپوں کے دوران کچھ مزدور گورنر ہاؤس کے نزدیک فوارہ چوک تک پہنچنے میں کامیا ب ہوگئے۔ پولیس موبائیلوں نے چاروں طرف سے گھیرنے کے بعد چار خواتین، تین بچوں سمیت پچاس سے زائد خواتین کو حراست میں لے لیا۔ حکومت کی جانب سے انیس سو ننانوے میں دادو اور ٹھٹہ شگر ملز کو بند کرنے کے بعد ڈہائی ہزار ملازم بیروزگار ہوگئے تھے۔
بیروزگار ملازمین روزگار کے لیئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، جس دوران دادو، حیدرآباد اور کراچی میں بھوک ہڑتال کے علاوہ ملازمین نے خود سوزی کی بھی کوشش کی ہے۔ دس دن قبل سندھ اسمبلی کے باہر پولیس نے احتجاج کے دوران لاٹھی چارج کیا تھا۔ چھبیس اپریل سے ملازمین نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کی ہوئی تھی۔ اور بدھ کے روز گونر ہاؤس تک مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ مزدور رہنما صاحب خان کھوسو اور ممتاز علی نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پچاس سال سے کم عمر لوگوں کو سرکاری محکموں میں ضم کیا جائیگا جبکہ پچاس برس سے زائد عمر کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر ریٹائر کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خود اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر رہی۔ اس کی کابینہ نے بھی منظوری دے دی تھی، ایک ماہ ہوگیا ہے لیکن ابھی کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گورنر ہاؤس کی جانب پر امن مارچ تھا جسے پر تشدد بنایا گیا۔ مرد پولیس اہلکاروں نے بھی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے بعد غائب کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔ واضح رہے کہ سندھ میں اس وقت تیس شگر ملزموجود ہیں۔ دادو شگر ملز اور | اسی بارے میں یومِ مئی کے جلوس پر لاٹھی چارج03 May, 2006 | پاکستان پولیس کارروائی: مظاہرین زخمی 04 April, 2006 | پاکستان زلزلہ زدگان کے مظاہرے پر کارروائی06 March, 2006 | پاکستان لاہور کی ناکہ بندی، رہنما گرفتار26 February, 2006 | پاکستان جیکب آباد لاٹھی چارج، 20 زخمی15 September, 2005 | پاکستان ملتان: 6خواتین سمیت 53 گرفتار09 September, 2005 | پاکستان کراچی: اساتذہ پر لاٹھی چارج06 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||