پولیس کارروائی: مظاہرین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر باغ میں پیر کو مظاہرین کے دو گروہوں کے درمیان تصادم پر قابو پانے کے لیے پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں کوئی نصف درجن افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، آنسو گیس پھینکی اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ہے۔ یہ واقعہ اس مظاہروں کے دوران ہوا جو زلزے سے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی طرف سے گھروں کے دوبارہ سروے کے خلاف کیے جا رہے تھے۔ مظاہروں کی کال مقامی حکمران جماعت مسلم کانفرنس سمیت مخلتف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے دی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو راجہ فاروق نیاز کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رہائشی مکانوں کا دوباہ سروے کرانے کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ کن گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اور کون سے مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جن لوگون کے مکان جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں ان کو پچھتر ہزار روپے کی امداد دی جائے گی جب کہ جن کے مکان مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں ان کو ایک لاکھ پچھہتر ہزار روپے دیے جائیں گے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس عمل سے گھروں کی امدادی رقم کی تقسم میں تاخیر ہوگی جس کی وجہ سے تعمیر نو کا عمل متاثر ہوگا۔ متاثرین مطالبہ کر رہے تھے کہ زلزے کے بعد جس ابتدائی سروے کے تحت لوگوں کو عارضی رہائشگاہیں بنانے کے لیے پچیس پچیس ہزار روپے دیے گئے تھے اسی کے تحت لوگوں کو گھروں کے معاوضے دیے جائیں۔ ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے امداد قسطوں کے بجائے یکمشت دی جائے اور یہ کہ بلا کسی تخصیص کے ہر گھر کا معاوضہ کم از کم ڈھائی لاکھ روپے دیا جائے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گھروں کا دوبارہ سروے سات اپریل سے شروع ہوگا اور اس پر تیزی سے کام ہوگا تا کہ تعمیر نو کا عمل متاثر نہ ہو۔ مظاہرین میں تصادم کی وجہ بے نظیر بھٹو کی پیپلز کے دو گروہوں میں سیاسی کشیدگی بتائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں ’امدادی کیمپ بند نہیں کیئے جا رہے‘10 March, 2006 | پاکستان زلزلہ: امداد 5ء2 بلین، قرضہ 4 بلین16 February, 2006 | پاکستان ’امدادی آپریشن جاری رہے گا‘12 February, 2006 | پاکستان ’امداد کی تقسیم کاعمل شفاف ہوگا‘07 February, 2006 | پاکستان بٹگرام: امدادی چیکوں پر تنازعہ31 March, 2006 | پاکستان مانسہرہ: امدادی چیکوں پر جھگڑے30 November, 2005 | پاکستان زلزلہ زدگان کےلیے بلا معاوضہ فلم19 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||