’امدادی آپریشن جاری رہے گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے یورپی ممالک کے اخبارات میں پیغمبر اسلام کے بارے میں چھپنے والے کیری کیچرز کے خلاف پاکستان میں ہونے والے مظاہروں کے باوجود پاکستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں اپنا امدادی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ آج اسلام آباد میں جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں اقوام متحدہ کے امدادی آپریشن کے نگران نے کہا ہے کہ ان مظاہروں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کے ہزاروں زلزلہ زدگان کو امداد کی فراہمی جاری رہے گی۔ پاکستان میں گدشتہ چار ہفتوں سے یورپی ممالک کے اخبارات میں پیغمبر اسلام کے بارے میں چھپنے والے کیری کیچرز کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان میں ان علاقوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جہاں زیادہ تر سفارت خانے واقع ہیں۔ اقوام متحدہ نے ان مظاہروں کے آغاز میں اقوام متحدہ کے غیر ملکی سٹاف کی نقل و حرکت کو عارضی طور پر محدود کر دیا تھا مگر بعد میں یہ پابندی بھی ختم کر دی گئی۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس پابندی سے امدادی آپریشن میں رخنہ نہیں پڑا تھا۔ اقوام متحدہ کے امدادی آپریشن کے انچارج جان وینڈا مورٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے کسی غیر ملکی اہلکار کو زلزلہ زدہ علاقوں سے واپس بلانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس موقع پر کثیرالجہت اقدار کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ برداشت، احترام اور وضع داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ وینڈا مورٹیل کے مطابق زلزلہ زدہ علاقوں میں خوراک و صاف پانی کی فراہمی، صحت کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور لوگوں کو سردی سے بچانے کے لیے امدادی سرگرمیاں موسم سرما کے اختتام تک جاری رہیں گے۔ | اسی بارے میں کارٹون کے خلاف احتجاج جاری10 February, 2006 | پاکستان ’کارٹون چھاپنے والے کی دوائیاں نہیں‘10 February, 2006 | پاکستان درہ آدم خیل میں احتجاج08 February, 2006 | پاکستان پشاور: حکومت کا احتجاجی مظاہرہ07 February, 2006 | پاکستان کارٹونوں کامعاملہ کشمیرپرچھایارہا 05 February, 2006 | پاکستان کارٹون: نو سفیروں کی طلبی04 February, 2006 | پاکستان کارٹون تنازعہ، سفیروں کی طلبی04 February, 2006 | پاکستان ’تہذیبوں کے تصادم کو ہوا ملے گی‘03 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||