قوم پرستوں کی اپیل پر جزوی ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کالا باغ اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کے خلاف ہڑتال کی کال پر اندرونِ سندھ کے شہروں میں کاروبارِ زندگی معطل رہا جبکہ کراچی میں ہڑتال کا اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔ قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سندھ قومی اتحاد کی جانب سے منگل کے روز ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ منگل کے روز کراچی میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق رہا جبکہ کچھ مضافاتی علاقوں میں کاروبار بند رہا۔ حیدرآباد میں جزوی ہڑتال رہی جبکہ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور،دادو،گھوٹکی،جیکب آباد،عمرکوٹ، میرپورخاص،بدین سمیت اندرون سندھ کے اکثر علاقوں میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رہی۔ گزشتہ دسمبر میں بھی کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف سندھ میں مکمل شٹر بند ہڑتال ہوئی تھی اور بڑے احتجاجی جلوس نکالے گئے تھے۔ خیرپور اور لاڑکانہ سمیت کچھ علاقوں میں پولیس اور مشتعل افراد میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے دوران پتھراؤ بھی کیا گیا۔ پولیس نے بیس سے زائد قوم پرست کارکنوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ سات قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سندھ قومی اتحاد کے رہنما ڈاکٹر قادر مگسی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہڑتال کو مکمل کامیاب اور پرامن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے سندھی آبادی والے علاقے بند رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ’ یہ کوئی ڈنڈے والی ہڑتال تو تھی نہیں۔ رضاکارانہ طور پر لوگوں نے کاروبار بند رکھا ہے‘۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پہلے کے مقابلے میں کیا ڈیم کے معاملے پر احتجاج کی شدت میں کمی نہیں ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ’ایسی کوئی بات نہیں ہے، لوگوں ابھی تک جدوجہد میں مصروف ہیں۔ تین روز قبل سکھر میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی تھی اور اٹھارہ مئی کو ٹھٹہ میں ریلی نکالی جائےگی‘۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ’ہمیں دریائے سندھ پر کوئی بھی ڈیم قبول نہیں ہے چاہے وہ کالاباغ ڈیم ہو یا بھاشا۔ تمام ڈیموں کی بھرپور مخالفت کی جائےگی‘۔ | اسی بارے میں فوجی کارروائی کے خلاف ہڑتال03 May, 2006 | پاکستان کراچی ہڑتال: اشیائے خورد کی قلت 14 April, 2006 | پاکستان لاہور میں ہڑتال، کراچی بھی بند13 April, 2006 | پاکستان کارٹون احتجاج: ہڑتال، ٹرانسپورٹ بند03 March, 2006 | پاکستان سندھ ہڑتال: کراچی میں جزوی ردِعمل20 December, 2005 | پاکستان کالاباغ ڈیم کے خلاف ہڑتال کی کال19 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||