BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 April, 2006, 08:12 GMT 13:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور میں ہڑتال، کراچی بھی بند

کراچی میں الیکٹرانک مارکیٹ
کراچی کی الیکٹرانک مارکیٹ
نشتر پارک کراچی میں عیدِ میلاد کے اجتماع میں دھماکے سے ہلاکتوں کے سوگ میں جمعرات کو لاہو ر کے بیشتر بازار بند ہیں جبکہ کراچی میں دوسرے روز بھی کاروبار معطل ہے اور شہر کے بعض علاقوں میں فوج تعینات ہے۔

کراچی میں ہونے والے دھماکے کے سوگ میں ہڑتال کی کال جماعت اسلامی سے وابستہ تاجر تنظیم انجمن تاجران لاہور اور حکومت سے وابستہ قومی تاجر محاذ نے دی تھی۔ اندرون شہر، برانڈرتھ روڈ، انارکلی، دی مال، ہال روڈ، اعظم مارکٹ، شاہ عالم مارکیٹ، جیل روڈ اور گلبرگ میں دکانیں نہیں کھولی گئیں۔

ادھر کراچی میں اکثر علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت معطل ہے۔ سہراب گوٹھ پر ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے بعد سپر ہائی وے سے اندرون ملک جانے والی اور کراچی آنے والی ٹریفک بھی کم ہے۔ ایم اے جناح روڈ اور بوہرہ پیر اور رسالا کے علاقوں میں چھ گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔

کراچی میں منگل کو عید میلادالنبی کے ایک جلسہ میں بم پھٹنے سے سینتالیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

ایم اے جناح روڈ، کراچی

تاہم شہر میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، بنک اور کھانے پینے کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔ ٹریفک بھی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

نشتر پارک میں جلسہ کی منتظم سنی تحریک نے گزشتہ روز حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اڑتالیس گھنٹوں میں بم دھماکے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرے۔ سنی تحریک کاکہنا ہے کہ بم دھماکہ کا مقصد اس کے قائدین کو ختم کرنا تھا۔

سنی تحریک کے شاہد غوری کے مطابق ان کی جماعت کے رہنماؤں کو گزشتہ دو ماہ سے جان کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور انہوں نے اس بارے میں حکام کو آگاہ کیا تھا لیکن انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔

مختلف اہل سنت جماعتوں نے جمعہ کے دن پورے ملک میں پر امن ہڑتال کی کال دی ہے۔ متحدہ مجلس عمل نے بھی اس روز احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں مرکزی شیعہ مدرسہ جامعۃ المنتظر نے بھی مدارس کے باہر اس واقعہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد