بلوچستان، بارودی سرنگیں: 3 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر سوئی اور نصیر آباد میں بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ سوئی میں کلپر قبیلے سے تعلق رکھنے والے چار افراد ایک گاڑی میں جا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ سوئی میں اب زیادہ تر آبادی کلپر قبیلے کی ہے اور ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو نواب اکبر بگٹی کے مخالف سمجھے جاتے ہیں جنہیں حکومت نے کچھ عرصہ پہلے یہاں دوبارہ آباد کیا ہے۔ ادھر نصیر آباد سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آج دوپہر چھتر کے علاقے میں ایک بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن ڈرائیور اور کنڈیکٹر محفوظ رہے ہیں۔ اس بس سواریاں نہیں تھیں۔ اس واقعہ کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نفری کے ہمراہ اس مقام کی طرف جا رہے تھے جہاں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا کہ ان کی گاڑی بھی مقامی صحافی ہاشم بلوچ کے مطابق ایک بارودی سرنگ سے ٹکرائی ہے جس میں ڈرائیور فیروز ہلاک اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔ | اسی بارے میں بارودی سرنگیں: بلوچستان ہلاکتیں04 April, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ سے چھ بچے زخمی27 March, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ سے چھ بچے زخمی27 March, 2006 | پاکستان بلوچستان:’بارودی سرنگوں کےدھماکے‘11 February, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ پھٹنے سے3 ہلاک10 February, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ پھٹنے سے چھ ہلاک25 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||