بارودی سرنگ سے چھ بچے زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے میں شکئی کے قریب ایک گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے سکول جانے والے چھ بچے زخمی ہو گئے۔ ان میں سے دو بچے شدید زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ شکئی کے بازار کے قریب پیش آیا۔ زخمی ہونے والے بچے تیسری اور چوتھی جماعت کے طالب علم تھے۔ خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکے سے گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ایک اعلیٰ افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے کے بارودی سرنگ غالباً سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے لگائی گئی تھی۔ اے ایف پی نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر اسّی ہزار فوجی تعینات کیے ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے چھ ہلاک25 January, 2006 | پاکستان بلوچستان: دھماکے، تین بچے زخمی22 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ، کالج کے قریب بم دھماکہ15 March, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ سے 26 ہلاک10 March, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: فوج کی دو گاڑیاں تباہ 09 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||