بارودی سرنگ سے چھ بچے زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ پیر کے روز شکئی میں ایک گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے سکول جانے والے چھ بچے زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ شکئی بازار کے قریب پیش آیا۔ زخمی ہونے والے بچے تیسری اور چوتھی جماعت کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ قبائلی علاقے وزیرستان میں گزشتہ چار برسوں کی لڑائی میں اکثر مشتبہ شدت پسند فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیئے بارودی سرنگوں کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ شدت پسندوں کے لیئے یہ ایک اہم ہتھیارہے جبکہ سیکورٹی فورسز کے لیئے درد سر ثابت ہوا ہے۔ یہ بارودی سرنگیں شدت پسند خود تیار کرتے ہیں جنہیں انگریزی میں امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس کا نام دیتے ہیں۔ ادھر شکئی کے ہی خمرنگ علاقے میں نامعلوم افراد نے کل رات سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ | اسی بارے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے چھ ہلاک25 January, 2006 | پاکستان بلوچستان: دھماکے، تین بچے زخمی22 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ، کالج کے قریب بم دھماکہ15 March, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ سے 26 ہلاک10 March, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: فوج کی دو گاڑیاں تباہ 09 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||