BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 April, 2006, 17:35 GMT 22:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حزب التحریر کے ارکان گرفتار

حزب التحریر کے ارکان پہلے سے پولیس کو مطلوب تھے
کراچی پولیس نے دہشتگردی اور اشتعال انگیز مواد کی اشاعت کے الزام میں کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین العالمی اور حزب التحریر کے سرگرم ارکان سمیت سات افراد کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع پر حرکت المجاہدین کے انتہائی مطلوب رکن محمد خضر جمال اور ان کے دو ساتھیوں حافظ شرجیل اور حاجی شکیل کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے تین ٹی ٹی پستول اور دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت نےخضر جمال کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے بی بی سی کو بتایا کہ خضر جمال جنید عرف جبران کا ساتھی ہے جسے اسی ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان پر چار سال قبل مرینہ کلب میں میوزیکل شو کے دوران اور کلفٹن میں فاسٹ فوڈ کے ریسٹورنٹ میکڈونلڈ میں بم دھماکوں کے الزامات ہیں۔

دوسری جانب ناظم آباد پولیس نے پرنٹنگ پریس کے مالک سمیت حزب التحریر کے تین سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق پرنٹنگ پریس میں صدر مشرف کی پالیسی کے خلاف اور عوام کو بھڑکانے کے لیے پمفلیٹ پرنٹ کیے جارہے تھے۔ پریس سے سات ہزار پمفلیٹ بھی قبضے میں لیکر سیل کیے گئے ہیں۔

پرنٹر محمد ارشد اور حزب التحریر کے رکن شاہد محمود شیخ، سید منور صالح اور امیر احمد کے خلاف انسداد دہشتگردی کے ایکٹ تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حزب التحریر کے ترجمان نے تین افراد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ صرف شاہد محمود ان کا رکن ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے فرقہ واریت اور دہشتگردی میں ملوث چوبیس ملزمان کی گرفتاری پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ انتہائی مطلوب ملزم کور کمانڈر کے قافلے پر حملے، امریکی قونصلیٹ پر خودکش حملے، پاک امریکن کلچرل سینٹر، ٹرینٹی چرچ بم دھماکوں، گلستان جوہر تھانے پر حملے اور علماء کے قتل میں ملوث ہیں۔

اسی بارے میں
شدت پسندوں کو سزائے موت
01 April, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد