BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 March, 2006, 15:40 GMT 20:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنداللہ کے امیر کو موت کی سزا

جند اللہ کے ارکان کی یہ تصاویر کراچی میں کور کمانڈر پر حملے کے بعد شائع کی گئی تھیں
کراچی کی ایک عدالت نے رینجرز کی موبائیل پر حملے کے الزام میں کالعدم شدت پسند تنظیم جنداللہ کے امیر عطاالرحمان اور نائب شہزاد باجوہ کو موت اور عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

دونوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے انیس مارچ دو ہزار چار کو بلوچ کالونی کے علاقے میں رینجرز کی ایک موبائیل پر حملہ کیا جس میں دو اہلکار مارے گئے اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر دوئم کے جج فیروز محمود بھٹی نے پیر کے روز فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ قتل کے الزام میں ملزمان کو سزائے موت، تین افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں پینتیس سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔

ملزمان کو مقتولین کے ورثا کو ایک ایک لاکھ دیت اور زخمیوں کو بیس بیس ہزار معاوضہ دینا کا حکم بھی سنایا گیا۔

عدالت نے ہینڈ گرنیڈ کے استعمال اور رینجرز کی ڈیوٹی میں مداخلت کے الزام میں الگ سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی۔

اس مقدمے میں سات چشم دید گواہوں سمیت انیس گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔

واضح رہے کہ پندرہ دن قبل اسی عدالت نے کراچی کے کور کمانڈر پر حملے کے الزام میں جنداللہ کے امیر عطاالرحمان اور نائب شہزاد باجوہ سمیت گیارہ کارکنان کو سزائے موت سنائی تھی۔

اسی بارے میں
ڈاکٹر پولیس ریمانڈ پر
03 July, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد