BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 July, 2004, 10:42 GMT 15:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر پولیس ریمانڈ پر

کراچی میں کور کمانڈر پر گزشتہ ماہ حملہ کیا گیا تھا
کراچی میں کور کمانڈر پر گزشتہ ماہ حملہ کیا گیا تھا
کراچی میں ڈاکٹر اکمل وحید اور ان کے بھائی ڈاکٹر ارشد وحید سمیت نو ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

سنیچر کے روز ہونے والی عدالت کی کارروائی کچھ دیر ہی جاری رہی ۔ عدالت نے دونوں ڈاکٹر بھائیوں کو بارہ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ جبکہ باقی سات ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان سات ملزمان کے خلاف چالان پندرہ جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس کے علاوہ اسی مقدمے میں ملوث دیگر دو ملزمان عطاالرحمن اور شہزاد باجوہ کے خلاف بھی پندرہ جولائی کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان دونوں ملزمان کو پہلے ہی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

سنیچر کو عدالت میں پیش کیے جانے والے افراد کا تعلق جنداللہ نامی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

ان افراد پر دس جون کو کور کمانڈر کراچی پر کیے جانے والے حملے اور اس کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔اس حملے میں سات فوجی، تین پولیس اہلکار اور ایک راہگیر ہلاک ہو گیا تھا۔

ملزمان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری کو عدالت کے آس پاس تعینات کیا گیا تھا۔

عدالت کے باہر موجود ڈاکٹر اکمل کی اہلیہ ڈاکٹر فوزیہ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ ظلم و زیادتی کے سوا کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان کے شوھر اور دیور کو غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھا گیا اور آج مزید پوچھ گچھ کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان سخت اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد