شیعہ عالم دین اور ڈرائیور ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک شیعہ عالم دین اور ان کے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے دونوں لاشیں بری طرح جھلس گئیں۔ اطلاعات کے مطابق علامہ محمد فاضل علوی دوپہر کو قائم سائیں کےمزار پر اپنے کسی دوست سے ملنے کے بعد اپنی گاڑی میں بڑی امام بارگاہ حسین پورہ کی طرف لوٹ رہے تھے۔ ان کی گاڑی جب یونیورسٹی روڈ پر پہنچی تو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے چلتی کار پر فائرنگ کر دی۔ تھانہ سول لائنز فیصل آباد کے ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں کار بے قابو ہوکر ایک درخت سے جاٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی۔ پولیس آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کر رہی ہے لیکن امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پٹرول کے ٹینک میں گولی لگنے سے ایسا ہو سکتا ہے۔ چند عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ فائربریگیڈ پہنچنے سے پہلے علامہ محمد فاضل علوی اور ان کے ڈرائیور محمد قاسم کی لاشیں بری طرح جل چکی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد حسین پورہ امام بارگاہ روڈ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ درجنوں مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی تاہم پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج کل تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ امام بارگاہ روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ کراچی کے نشتر پارک میں عید میلاد النبی کے موقع پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد، جس میں پچاس افراد ہلاک ہوئے تھے ، پنجاب میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ | اسی بارے میں کراچی میں فوج طلب کر لی گئی13 April, 2006 | پاکستان یہ کِس کا سر ہے؟ 12 April, 2006 | پاکستان کراچی: ورثاء اور زخمیوں کی امداد12 April, 2006 | پاکستان کراچی دھماکے کی ویڈیو12 April, 2006 | پاکستان ’عوام کے زخموں پر پھایہ کون رکھے‘12 April, 2006 | پاکستان کراچی میں احتجاج، لاہور بھی ہڑتال میں شامل12 April, 2006 | پاکستان کراچی:سبھی عدم تحفظ کا شکار 12 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||