کراچی میں بم دھماکہ، تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ایک بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ گلشن ٹاؤن پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک پل پر دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوا اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم پھلوں کے ایک ٹھیلے پر رکھا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بم کا نشانہ ایم ایم اے کے رہنما علامہ حسن ترابی تھے۔ علامہ حسن ترابی نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے اور ان کا کہنا ہے وہ خود بھی دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق علامہ حسن ترابی کی گاڑی جیسے ہی پل پر پہنچی تو ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا گیا، جس میں علامہ ترابی محفوظ رہے جبکہ ان کے دو محافظ زخمی ہوئے۔ علامہ حسن ترابی نے بتایا کہ وہ جماعت اسلامی کے دفتر میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس میں جا رہے تھے اور سفر کے دوران جیسے ہی ان کی گاڑی پل پر پہنچی تو دھماکہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’جس ٹھیلے پر بم رکھا گیا تھا اس کے اورگاڑی کے بیچ ایک موٹر سائیکل آگئی جس وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا تاہم دہشت گردوں کا نشانہ میری گاڑی تھی‘۔ شیعہ رہنما علامہ ترابی کا کہنا تھا کہ’صدر مشرف کہتے ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے مگر آج بھی دہشت گرد آزاد ہیں‘۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کو بری کیا جارہا ہے کسی کو سزا نہیں دی گئی ،اس لیئے یہ واقعات ہو رہے ہیں‘۔ | اسی بارے میں پشاور: بازار میں بم، ایک ہلاک28 March, 2006 | پاکستان بلوچستان: دھماکے، تین بچے زخمی22 March, 2006 | پاکستان ڈی آئی خان: بم دھماکہ، 7 ہلاک19 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ، کالج کے قریب بم دھماکہ15 March, 2006 | پاکستان ’ کراچی بم دھماکہ سازش ہے‘02 March, 2006 | پاکستان دو امریکی اہلکاروں سمیت چار ہلاک02 March, 2006 | پاکستان کراچی بم دھماکے میں تین ہلاک15 November, 2005 | پاکستان اکرم لاہوری 6 افراد کے قتل سے بری31 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||