تیسری اپوزیشن رکن منحرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مزید ایک رکن صوبائی اسمبلی منحرف ہوگئی ہیں اور انہوں نے حکمران جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی پی پی پی شعبہ خواتین کی رہنما نذہت پٹھان خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئیں تھی۔ کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پیر کے روز وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پی پی پی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ نذہت پٹھان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ ستائیس برسوں سے پی پی پی سے منسلک رہی ہیں اور پارٹی کے لئے قربانیاں دیں۔ان کے مطابق جنہوں نے گھر میں صرف بھٹو کا نعرہ سنا ہو اور بینظیر سے عشق کیا ہو ان کے لئے پارٹی چھوڑنا آسان نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں گزشتہ چار ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوں اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہی ہوں، مگر کبھی بھی بی بی ( بینظیر) یا پارٹی قیادت نے معلوم نہیں کیا کہ میری طبیعت کیسی ہے جبکہ میں نے سب کو کہا تھا کہ مجھ ان کے ساتھ کی ضرورت ہے‘۔ نذہت پٹھان نے کہا کہ ’پی پی پی آج بینظیر بھٹو کی نہیں ناہید خان کی پارٹی ہے۔ جو بڑے لوگوں کی بیٹیاں اور بیویاں ہیں ان کو کمیٹیوں میں بھی اٹھایا جاتا ہے وفد میں بھی شامل کیا جاتا ہے جبکہ ہمیں بات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے‘۔ نذہت پٹھان نے بینظیر بھٹو سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیچھے انہوں پوری زندگی گزار دی، ’مگر ان کے پاس مجھے فون کرنے کا بھی وقت نہیں ہے‘۔ پی پی پی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد نثار کھوڑو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نذہت پٹھان کے الزامات کو رد کیا اور کہا کہ جب وہ ہسپتال میں تھیں تو انہوں نے اور پارٹی کے صوبائی صدر قائم علی شاہ نے ان کی عیادت کی تھی، ’اب پارٹی چھوڑنے کے لئے ان کو کوئی نہ کوئی عذر تو چاہئے‘۔ نثار کھوڑو کے مطابق نذہت کے فیصلے نے خود ان کے نظریاتی کارکن ہونے کو مشکوک بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نذہت پٹھان جس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں وہ اس سے منحرف ہوگئی ہیں اس لئے ان کو نااہل قرار دینے کے لئے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت ممبران کو خود ترغیب دیتی ہے کہ وہ وفادری تبدیل کریں اس سے قبل بھی جن ممبران نے سیاسی وفادری تبدیل کی ہے ان کے خلاف ریفرنس دائر کئے گئے مگر وہ التویٰ کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ نذہت پٹھان خواتین کی نشستوں پر کامیا ب ہونے والی تیسری ممبر ہیں جنہوں نے حکمران جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل پی پی پی ہی کی بانو صغیر اور ایم ایم اے کی سکینہ بانو مسلم لیگ ق میں شامل ہوچکی ہیں۔ | اسی بارے میں لاہور میں پی پی پی کا کمزور مظاہرہ23 February, 2006 | پاکستان ’خواتین کو کیا ملا‘09 March, 2006 | پاکستان اپوزیشن نےحکومتی سیٹ جیت لی06 March, 2006 | پاکستان بھاشا ڈیم: سنگ بنیاد ملتوی16 March, 2006 | پاکستان عالمی فورم اور مقامی نعرے25 March, 2006 | پاکستان حدود قوانین کی نظرثانی پر اجلاس 27 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||