BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 March, 2006, 08:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھاشا ڈیم: سنگ بنیاد ملتوی

آبی ذخیرہ
آبی ذخائر کی اہمیت کے ذکر کے ساتھ ساتھ ان کی تعمیر پر اعتراضات بھی اٹھائے جاتے ہیں
حکومت نے جمعرات کے روز صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے پاکستان میں متنازعہ نئے آبی ذخیرے دیامر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب عین وقت پر ملتوی کردی ہے۔

ایوان صدر کے ترجمان کرنل حسن نے بتایا کہ یہ تقریب موسم کی خرابی کی وجہ سے کچھ روز کے لیے ملتوی کی گئی ہے اور سنگ بنیاد رکھنے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقامی لوگ کہتے ہیں کہ اس ڈیم میں زیادہ تر اراضی شمالی علاقہ جات کی آئے گی جبکہ صوبہ سرحد کا بہت کم علاقہ اس میں آتا ہے اس لیے اس کا تعین ہونا چاہیے کہ متاثرہ افراد کو کیا ملے گا اور شمالی علاقہ جات کو رائلٹی کتنی اور کیسے ملے گی۔

بھارت نے بھی اس ڈیم کے بارے میں یہ اعتراضات اٹھائے ہیں کہ شمالی علاقہ جات کی حیثیت متنازعہ ہے اور متعلقہ علاقہ اس کا حصہ ہے۔ ان کے اس دعوے کو پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

مخالفت کے باوجود صدرِ مملکت نے اس ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن عین وقت پر پروگرام ملتوی کردیا۔

اس مجوزہ ڈیم کی مخالفت کرنے والے لوگوں کو انتظامیہ نے بدھ کے روز گرفتار کرلیا تھا جبکہ انہیں اس علاقے میں جانے سے بھی روک دیا تھا۔

شمالی علاقہ جات کے لوگ کہتے ہیں کہ آج تک انہیں پاکستانی تسلیم نہیں کیا گیا اور عدالتی حکم کے باوجود ان کی شہری حیثیت کا تعین نہیں ہوا تو کل اس ڈیم سے متاثرہ بتیس گاؤں اور چالیس ہزار کے قریب آبادی کا کیا بنے گا۔

یاد رہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے چند ماہ قبل صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں کالا باغ ڈیم کی صوبہ سندھ اور سرحد کی جانب سے شدید مخالفت کے بعد تعمیر ملتوی کرتے ہوئے پہلے بھاشا ڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد