بلوچستان: سکیورٹی فورسز پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کےضلع ڈیرہ بگٹی میں حکام نے حکام نے دعوی کیا فوجی چوکی پر قبائلی جنگجوؤں کے ایک حملے میں ایک فوجی سمیت تین لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار ظفر عباس کےمطابق قبائلی جنگجوؤں نے ایک چیک پوسٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے نزدیک سے بگٹی قبائل کا وہ قافلہ گزرنے والا تھا جس کو پاکستان فوج کی نگرانی میں بگٹی علاقے میں واپس لایا جا رہا ہے جہاں سے ان کو نوے کی دہائی میں نکال دیا گیا تھا۔ فوج اور جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو قبائلی جنگجو اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق مطابق سوئی کے علاقے میں ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ بارودی سرنگ بچھانے کے بعد وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ خود اس بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ضلع بگٹی کے ضلعی افسر عبد الصمد لاسی کے مطابق فوجی چوکی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ایک ہزار اشخاص پر مشتمل بگٹی مہاجروں کا قافلہ وہاں سے گزرنے والا تھا۔ حکومت بگٹی قبیلے کے ان لوگوں کو واپس اپنے علاقے میں بسانے کی مدد کر رہی ہے جن کو دس سال پہلے سردار اکبر بگٹی کے ساتھ جھگڑے کی ساتھ اختلافات کی وجہ سے علاقہ چھوڑنا پڑا تھا۔ مہاجر بگٹیوں کے قافلے پاکستانی فوج کی حفاظت میں واپس جا رہا ہے۔ پاکستانی فوج کا وہ دستہ جو مہاجر بگٹیوں کی حفاظت پر معمور ہے اس کو ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔ اس قافلے میں شامل ایک فوجی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشتبہ حملہ آوروں کے خلاف گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ دریں اثنا لسبیلہ میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام محمد یوسف کی نجی رہائش گاہ کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں بی بی سی پشتو سروس کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق دھماکے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین اور چار بجے کے درمیان ہوئے۔ نامہ نگار کے مطابق دھماکوں کے وقت وزیر اعلیٰ رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔ دھماکوں سے گھر کی ایک دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی میں انیس افراد ہلاک21 January, 2006 | پاکستان متحدہ نے رابطہ نہیں کیا: بگٹی24 January, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن پر حملہ29 January, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں جاری01 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: چھاؤنی کی تعمیر شروع 02 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ڈی سی او کے گھر پرحملہ02 February, 2006 | پاکستان بگٹی پر اغواء برائے تاوان کے دو مقدمات03 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں سترہ راکٹ داغے گئے03 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||