میران شاہ میں جھڑپیں جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعرات کی رات گئے نامعلوم مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ صدر مقام میران شاہ سے موصول اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نیم فوجی ملیشیا کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس پرسکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے توپ خانے کا استعمال کیا۔ یہ تصادم رات بارہ بجے شروع ہوا جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہا۔ اس جھڑپ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ادھر جعمرات کے روز میران شاہ میں کافی کشیدگی رہی۔ پشاور میں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق تین سے چار سو مسلح افراد نے بازار بند کرانے کے علاوہ کئی سرکاری دفاتر پر قبضہ کر لیا۔ ان میں محکمۂ اریگیشن کا دفتر اور مقامی ٹیلیفون ایکسچینج شامل ہیں۔ یہ لوگ ایک روز قبل ڈانڈے سیدگئی میں مشتبہ شدت پسندوں کے ایک کیمپ کے خلاف فوجی کارروائی پر احتجاج کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں حکام کے مطابق چالیس کے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بیان کے مطابق حکومت نے چار گھنٹوں کے طویل مذاکرات کے بعد ان مسلح افراد سے ان دفاتر کو جعمرات کی شام پرامن طریقے سے خالی کروا لیا۔ سرکاری بیان میں لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر اکسانے کا الزام مقامی مدرسے دارلعلوم گلشن کے مولانا عبدالخالق پر ڈالاگیا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: ’القاعدہ کمانڈر‘ ہلاک02 March, 2006 | پاکستان فوجی کارروائی میں 45 ہلاک01 March, 2006 | پاکستان قبائلی علاقے میں کارروائی، تیس ہلاک01 March, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: فائرنگ سے 4 زخمی15 January, 2006 | پاکستان میران شاہ: سات فوجی ہلاک10 January, 2006 | پاکستان وزیرستان میں مزید ہلاکتیں07 January, 2006 | پاکستان وزیرستان: ایف سی کا اہلکار ہلاک29 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||