BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 February, 2006, 17:17 GMT 22:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھوکھرا پار پرقوم پرست ناخوش

موناباؤ سٹیشن
سندھی عوام کھوکھراپار سرحد کھلنے سے اقلیت میں تبدیل ہوجائیں گے: قوم پرست
کھوکھرا پار اورموناباؤ سرحد کھولنے پر بھی سندھ کے قوم پرست جماعتوں نے خدشات اظہار کیا ہے۔

قوم پرست رہنماؤں کے وفد جس میں سندھ قومی اتحاد کے چیئرمین ممتاز بھٹو، پونم سندھ کے سربراھ ڈاکٹر قادر مگسی، جئے سندھ کے رہنما خالق جونیجو اور بزرگ ادیب ابراہیم جویو شامل تھے۔

جمعہ کی شام کراچی کے انڈیا ہاؤس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر جسونت سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں یادداشت نامہ پیش کیا۔

سندھ قومی اتحاد کے چیئرمین ممتاز بھٹو نےصحافیوں کو بتایا کہ’ہم نے جسونت سنگھ سے ملاقات میں اپنے خدشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ سندھ اور راجستھان کے قدیمی راوبط ہیں جو ختم نہیں ہوسکتے مگر اس راستے غیر قانونی طریقے سے بھی لوگ آئیں گےجو یہاں ہی بس جائیں گے‘۔

ممتاز بھٹو کے مطابق ہم نے جسونت سنگھ کو دعوت دی کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور خود صورتحال کا جائزے لیں۔

ممتاز بھٹو نے بتایا کہ جسونت سنگھ نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ان خدشات کو بھارتی حکومت کے سامنے بھی پیش کریں گے اور ان کو دور کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائیں گی۔

پونم سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے بتایا کہ ’ہم نے جسونت سنگھ کو آگاہ کیا کہ سندھی عوام کھوکھراپار سرحد کھلنے سے اقلیت میں تبدیل ہوجائیں گے اور حکومت میں شامل ایم کیو ایم کا یہ ایجنڈا ہے‘۔

اس ملاقات پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما جسونت سنگھ نے اپنے تاثرات دینے سے انکار کیا۔

بھارت کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔

جمعرات کی شب انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر پگارہ سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں
کالا باغ ایک سازش: قوم پرست
14 September, 2003 | پاکستان
کراچی میں قوم پرستوں کی ریلی
22 December, 2005 | پاکستان
بلوچ قوم پرستوں کو وارننگ
20 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد