BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 January, 2006, 14:43 GMT 19:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میراتھن طاقت سے روکیں گے‘

لاہور میراتھن
لاہور میں گزشتہ برس بھی ایک کامیاب میراتھن کا انعقاد ہوچکا ہے
پاکستان میں چند دینی جماعتوں کے اتحاد نے لاہور میں ہونے والی میراتھن کی مخالفت اور اسے روکنے کے لیے عوامی طاقت استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت پنجاب نے انتیس جنوری کو لاہور میں ایک بین الاقوامی میراتھن کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ بیالیس کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل اس میراتھن میں قومی اور بین الاقوامی ایتھلیٹ بھی شرکت کریں گے جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی اس میراتھن دوڑ میں شرکت کے لیے رجسڑیشن کروائی ہے۔

اس میراتھن کے لیے لاہور کی مختلف سڑکوں سے تجاوزات ہٹائی جارہی ہیں جبکہ لاہور میں جگہ جگہ پوسٹر اور بینر بھی لگا دیے گئے ہیں۔ اردو میں لگائے جانے والے بینر پر درج نعرہ ہے ’دوڑ میرے لاہور‘ ۔

دوسری جانب متحدہ مجلس عمل نے اس میراتھن کی اس بنیاد پر مخالفت کی ہے کہ اس میں مردوں کے شانہ بشانہ عورتیں بھی دوڑتی ہیں۔ منگل کو لاہور میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ عطیہ راحت نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جمعرات کو لاہور پریس کلب کے سامنے میراتھن مخالف خواتین ایک احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔

انہوں نے اس میراتھن میں خواتین کی شرکت کو فحاشی اور عریانی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس دوڑ میں خواتین کی شرکت کو روکنے کے لیے ایک وفد کی صورت میں گورنر پنجاب ، وزیر اعلی پنجاب اور ضلعی ناظم لاہور سے ملاقات کی تھی لیکن ان کے بقول حکام نے اس میراتھن روکنے کے بارے میں کوئی عندیہ نہیں دیا۔

میراتھن مخالف خواتین جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ کریں گی

انہوں نے کہا کہ وہ عورتوں کے سپورٹس میں حصہ لینے کے خلاف نہیں ہیں لیکن انہیں شہر کی سڑکوں پر نامناسب لباس میں مردوں کے شانہ بشانہ دوڑانا غلط ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ لاہور کے ریس کورس پارک میں عورتوں کی الگ سے دوڑ کا انتظام کر لیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس ریس کے خلاف ایک دستخطی مہم کا آغاز بھی کر رکھاہے۔

دوسری جانب اس میراتھن کے حامیوں نے ایک ویب سائٹ پر اس میراتھن کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے اور ان کا ٹارگٹ انیتس جنوری سے پہلے دس لاکھ ووٹ حاصل کرنا ہے۔ اس ویب سائٹ پر دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک آٹھ لاکھ سے زائد ووٹ اس میراتھن کے حق میں آچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں اس دوڑ کے انعقاد سے پاکستان کے روشن خیال معاشرے کا امیج بلند ہوگا اور عام شہریوں کو ایک صحت مند سپورٹس میسر آئے گی۔ ضلعی ناظم میاں عامر محمود نے اعلان کیا ہے کہ میراتھن کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ممکنہ اقدمات کیے جائیں گے۔

 حکمران عورتوں کو نیکریں اور جرسیاں پہنا کر لاہور کی سڑکوں پر دوڑانے کا منصوبہ رکھتے ہیں جو پاکستان کی سیاسی اور ثقافتی بنیادوں کو کمزور کر نے کے مترادف ہے
حافظ سلمان بٹ

جماعت اسلامی لاہور امیر حافظ سلمان بٹ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’حکمران عورتوں کو نیکریں اور جرسیاں پہنا کر لاہور کی سڑکوں پر دوڑانے کا منصوبہ رکھتے ہیں جو پاکستان کی سیاسی اور ثقافتی بنیادوں کو کمزور کر نے کے مترادف ہے‘۔ انہو ں نے کہا کہ’ کل لاہور میں میراتھن مخالف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اجلاس ہو رہا ہے اور جمعہ کو قاضی حسین احمد کی سربراہی میں لاہور کی مسجد شہداء میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا‘۔

حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ انہو ں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتیس جنوری کو لاہورمیں اکٹھا ہوکر عوامی طاقت سے اس میراتھن کو روک دیں۔ لاہور میں گذشتہ برس بھی ایک کامیاب میراتھن کا انعقاد ہوچکا ہے جس کو کئی عوامی حلقوں نے سراہا تھا البتہ اس کے بعد گوجرانوالہ میں ہونے والی میراتھن کے موقع پر متحدہ مجلس عمل اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا تھا اور توڑ پھوڑ اور فائرنگ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔مجلس عمل کے کئی عہدیدار اور کارکن گرفتار بھی ہوئے لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

گوجرانوالہ میرا تھن کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی میراتھن کے پروگرام تبدیل کر دیے گئے تھے اور کئی شہروں میں صرف مردوں کی میراتھن ہوئی اور کئی شہروں میں دوڑ منسوخ کر دی گئی۔ اب لاہور میں دوسری بین الاقوامی میراتھن کے انعقاد کے اعلان کے بعد اس تنازعے نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔

اسی بارے میں
’دوڑ میرے لاہور‘
29 January, 2005 | پاکستان
مرد اور عورتین الگ الگ
05 April, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد