BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 January, 2006, 18:17 GMT 23:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیم پر پھر اجلاس بلائیں: اپوزیشن
سندھ اسمبلی
گزشتہ دو ماہ میں سندھ اسمبلی کا یہ تیسرا اجلاس ہو گا
پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ میں متحدہ حزب اختلاف نے متنازعہ کالاباغ ڈیم پر بحث کے لیے ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کالاباغ ڈیم کے معاملے پر گزشتہ دوماہ میں حزب اختلاف کے مطالبے پر ہونے والا یہ تیسرا اجلاس ہوگا۔ حزب اختلاف نے اجلاس کی طلبی کے لیے ریکوزیشن پیر کے روز سپیکر مظفر حسین شاہ کے حوالے کی۔

اجلاس بلانے کا مطالبہ متحدہ حزب اختلاف کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں اپوزیشن کے دونوں اتحاد اے آرڈی اور متحدہ مجلس عمل شامل ہیں۔

قواعد کے تحت اپوزیشن کی جانب سے درخواست کیے جانے کے بعد اجلاس دو ہفتے کے اندر اندر منعقد ہونا ضروری ہے۔

حزب اختلاف کے مطابق انہوں نے اجلاس کی ریکوزیشن اس لیے کی ہے کہ حکومت کالاباغ ڈیم اور دیگرمتنازعہ لیکن اہم امور پر صورتحال کو جان بوجھ کر عوام سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

قائم مقام قائد حزب اختلاف مخدوم جمیل الزماں نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت نے پچھلے اجلاس کے نتیجے سے بھی ارکان کو نہ تو آگاہ کیا نہ ہی اپوزیشن کو اسی کے بلائے ہوئے اجلاس میں کالاباغ ڈیم اور دوسرے اہم معاملات پر بات کرنے دی۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف چاہتی ہے کہ سندھ کے عوام کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ جنرل پرویز مشرف اور ان کے ہی اتحادی الطاف حسین میں سے کالاباغ ڈیم اور این ایف سی جیسے اہم امور پر کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ۔

کالاباغ ڈیم کے تنازعے پر دوماہ میں حزب اختلاف کی جانب سے بلایا کیا جانے والا یہ تیسرا اجلاس ہوگا تاہم اس مرتبہ اجلاس کے ایجنڈے میں کالاباغ ڈیم کے ساتھ ساتھ نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ اور بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس دسمبر اور جنوری میں منعقد ہوئے تھے اور پچھلا اجلاس گزشتہ جمعے کو ہی ملتوی ہوا ہے۔

کالا باغہم نہیں مانتے
قوم پرستوں کو بھاشا ڈیم بھی نامنظور
مشرف’سر آپ کی مرضی‘
کالا باغ تو بنے گا آگے کی بات کریں: مشرف
پانیپانی کا جھگڑا
پنجاب اور سندھ میں پانی پر اختلافات کی تاریخ
اسی بارے میں
تحفظات وزیر اعظم کے گوش گزار
03 December, 2005 | پاکستان
پولیس اور طلباء میں جھڑپ
25 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد