BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 January, 2006, 14:18 GMT 19:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کالاباغ سے پہلے بھاشا اور منڈا ڈیم

 آبی ذخائر
کالاباغ ڈیم پر تحفظات کو دور کیا جائے گا: شوکت عزیز
حکومتِ پاکستان نے متنازعہ کالاباغ ڈیم سمیت پانچ بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات شیخ رشید نے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بتایا کہ آج کابینہ کو آبی ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیرِ اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ نئے آبی ذخائرکی ملک کو اشد ضرورت ہے اور ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبے زراعت کے لیے پانچ آبی ذخائر بھاشا، کالاباغ، منڈا، اکھوڑی اور کرمتنگی ڈیم سن دو ہزار سولہ تک بنائے جائیں گے۔

وزیرِاعظم شوکت عزیز نے کابینہ کو یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ کالاباغ ڈیم پر تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ وزیرِاعظم نے کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ نئے آبی ذخائر کی تعمیر میں تیس سال کی تاخیر ہو چکی ہے۔

کالاباغ ڈیم کے خلاف سندھ، بلوچستان اور سرحد میں مظاہرے ہوئے ہیں

وفاقی کابینہ نے باجوڑ میں ہونے والے مبینہ امریکی حملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بےگناہ جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ کابینہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے مگر اپنی آزادی اور خودمختاری کا احترام بھی چاہتا ہے۔

ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی حکام سے باجوڑ حملے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات یا انٹیلیجنس کا تبادلہ نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

کالاباغ کی سائیٹ
مشینری زنگ آلود اور دفاتر کھنڈرات کا منظر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد