BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 January, 2006, 20:05 GMT 01:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی: ٹی وی بوسٹر پر حملہ

ڈیرہ بگٹی
بلوچ قبائل کی فائرنگ سے ٹی وی کے بوسٹر کو نقصان پہنچا ہے
کوئٹہ میں فرنٹئیر کور کے ترجمان کرنل حسن جمیل کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی شہر کے حالات جمعہ کو اس وقت خراب ہو گئے جب بعض مسلح افراد نے ایک ٹی وی بوسٹر کو راکٹوں کا نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے مسلح افراد سوئی روڈ پر شہری گاڑیوں پر فائر کرتے ہیں تاکہ مشکلات پیدا ہوں۔ اس کے ساتھ وہ اس سڑک پر قائم چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا فرنٹئیر کور کی جانب سے بھی ان پر جوابی فائرنگ کی جاتی ہے تو انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کا جواب دیا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق شہر میں حالات ابھی بھی کشیدہ ہیں جس کی ذمہ داری انہوں نے بگٹی قبائل پر عائد کی۔

بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں رات گئے تک بلوچ قبائل اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ بگٹی قبائل نے الزام عائد کیا ہے کہ فورسز عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رات گئے شہر میں نیم فوجی دستوں اور بلوچ قبائل کے درمیان مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ اس فائرنگ کے دوران دونوں جانب سے جدید اور بڑے اسلحے کے استعمال سے زیادہ تر عام لوگ خوفزدہ ہو کر زیادہ تر اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی کا کہنا ہے کہ ٹی وی بوسٹر پر بگٹی قبائل نے راکٹ نہیں برسائے بلکہ وہاں نیم فوجی دستوں کے مورچے میں ہی ان کا اپنا بم پھٹ گیا اور اس سے بوسٹر کو نقصان پہنچا۔

ان کے مطابق پاکستان کے نیم فوجی دستوں کے راکٹ برسانے کی وجہ سے زیادہ تر عام لوگوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس علاقے کا دورہ کیا ہے۔ پچھتر فیصد شہرخالی ہو گیا ہے۔ سولہ اور سترہ تاریخ کو جب ان لوگوں نے گھیراؤ شروع کیا تھا تو اس وقت اچھی خاصی تعداد میں لوگ ہجرت کر گئےتھے اور تیس تاریخ سے جو بمباری کی گئی ہے تو جو لوگ باقی رہ گئے تھے وہ بھی نکل گئے ہیں‘۔ آغا شاہد بگٹی کے مطابق فرنٹئیر کور کی فائرنگ سے ڈیرہ بگٹی شہر میں ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب جمعہ کی صبح سبی کے قریب مرغزانی کے علاقے میں پائلٹ کے بغیر پاکستان کا ایک جاسوسی طیارہ گر کر تبا ہو گیا جبکہ مستونگ میں بعض نامعلوم افراد نے کیڈٹ کالج مستونگ کی عمارت کو شنانہ بنانے کے لیے قریبی پہاڑ پر چار راکٹ نصب کیے جنہیں بعد میں پولیس نے ناکارہ بنا دیا۔ مستونگ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر یہ راکٹ فائر ہو جاتے تو کالج کا عمارت کو سخت نقصان پہنچ سکتا تھا۔

اسی بارے میں
ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں جاری
02 January, 2006 | پاکستان
ڈیرہ بگٹی میں حالات کشیدہ
03 January, 2006 | پاکستان
ڈیرہ بگٹی میں جھڑپ، نو ہلاک
04 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد