کالاباغ ڈیم پرسپریم کورٹ کاموقف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے متعلق جب عدالت سے رجوع کیا جائےگا تب ہی اس معاملے کو دیکھا جائےگا۔ لاڑ کانہ میں جوڈیشنل کانفرنس کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا ماضی میں عدالتی ضمانت کی کوئی روایت رہی ہے تو پاکستان کے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت جو فیصلے جاری کرتی ہے۔ وہ جوڈیشنل گارنٹی ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کالاباغ ڈیم پر صوبے سندھ کو سپریم کورٹ سے گارنٹی دلوائی جائےگی۔ چیف جسٹس نے سندھ میں چار ججوں کی کرپشن کے الزام میں برطرفی کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ یہ اچھا فیصلہ ہے۔ اعلیٰ عدالتوں میں بھی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پتنگ بازی پر پورے ملک میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ بھی کوئی کھیل ہے جس میں اتنی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ سندھ میں عدالتی فیصلے کے باوجود ہونے والے جرگوں کے بارے میں سوال کے جواب میں جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بتایا کہ معاملہ اگر عدالت کے نوٹس میں لایا جائےگا تو اس کو ضرور دیکھا جائےگا۔ | اسی بارے میں کالاباغ ڈیم کی میڈیا مہم مسترد 19 December, 2005 | پاکستان کالاباغ کی مخالفت، بھاشا کی حمایت29 December, 2005 | پاکستان بلوچستان: کالا باغ ڈیم پر تقسیم 17 December, 2005 | پاکستان کالاباغ ڈیم کا اعلان جلد ہوگا: مشرف29 December, 2005 | پاکستان ’کالا باغ پر بھاشا کو فوقیت دی جائے‘28 December, 2005 | پاکستان ’ کالا باغ ڈیم اتنا بڑا مسئلہ ہے نہیں‘23 December, 2005 | پاکستان کالاباغ ڈیم کے خلاف ہڑتال کی کال19 December, 2005 | پاکستان کالاباغ: امریکہ سے درخواست 29 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||