BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 December, 2005, 14:54 GMT 19:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزراء کی قطار بنوا کر جامہ تلاشی

جنرل مشرف
جنرل مشرف ان دنوں بلوچستان کے دورے پر ہیں۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صدر جنرل پرویز مشرف کے خطاب سے پہلے جامہ تلاشی کے خلاف مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے وزراء نے احتجاج کیا ہے اور خطاب میں شرکت نہیں کی۔

بلوچستان میں مجلس عمل اور مسلم لیگ کی مخلوط حکومت قائم ہے لیکن منگل کو گورنر ہاؤس میں صدر کے خطاب کے لیے مدعو کیے گئے تمام افراد کو ایک قطار میں کھڑا کر کے ان کی جامہ تلاشی لی گئی ان میں وزراء، اراکین اسمبلی، سینیٹرز اور علاقے کے معززین شامل تھے۔

مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر صحت حافظ حمداللہ اور صوبائی وزیر بلدیات حافظ حسین احمد شرودی نے کہا ہے کہ قطار میں کھڑا ہونا اور جامہ تلاشی دینا ان کے عہدے اور وقار کے منافی تھا اس لیے مجلس عمل کےساتھیوں نے وہاں مشورہ کرکے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے سنت کے مطابق دعوت نامہ قبول کیا تھا لیکن اس سلوک کی انہیں توقع نہیں تھی۔

صدر پرویز مشرف ان دنوں بلوچستان کے دورے پر ہیں لیکن ان کی تقریبات میں کوئٹہ کے صحافیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی۔ آج گورنر ہاؤس میں بھی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد شرکت نہیں کر سکی۔ پیر کے روز تو صدر کے دورے کو شام تک خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی۔ کوئٹہ میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں عام شہریوں کے لیے چھاؤنی کے علاقے میں داخلہ مزید مشکل بنا دیا گیا ہے۔

یہاں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ صدر پرویز مشرف کل کوہلو جائیں گے جہاں ان کے خطاب میں شرکت کے لیے نواب خیر بخش مری کے بیٹے اور رکن صوبائی اسمبلی بالاچ مری کو بھی دعوت دی گئی ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

اسی بارے میں
بم دھماکے: 5 ملزمان گرفتار
07 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد