BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 November, 2005, 01:27 GMT 06:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھماکے سے بجلی کے کھمبے کو نقصان

کچھ دن پہلے کوئٹہ میں پولیس نے اسلحہ برآمد کرنے کے لیے چھاپے مارے تھے
صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ اور کولپور کے مابین نا معلوم افراد نے بجلی کے ایک کھمبے کو دھماکے سے نقصان پہنچایا ہے لیکن اس سے بجلی کی ترسیل متاثر نہیں ہوئی ہے۔

کوئٹہ سے ساٹھ کلومیٹر دور کولپور کے پاس بجلی کے پول نمبر تین سو چھیانوے کے دو حصوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے جبکہ دو حصے محفوظ رہے ہیں۔

بجلی کے محکمے کے ترجمان جبرائیل خان نے بتایا ہے کہ یہ ایک سو بتیس کے وی کی ڈبل سرکٹ لائن ہے۔ یہاں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دھماکہ گزشتہ روز کیا گیا ہے لیکن محکمے کے اہلکاروں کو اس کا علم پیر کے روز ہوا ہے۔ اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جبرائیل خان نے بتایا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ دھماکہ کب اور کس وقت ہوا ہے تاہم گزشتتہ روز گشت کے دوران اس کا علم ہوا کہ بجلی کے کھمبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چونکہ زیادہ تر پول دور دراز پہاڑوں اور ویرانوں میں اس لیے اس کا علم نہیں ہو سکا۔

لیکن یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قومی تنصیبات پر دھماکے معمول سے ہو رہے ہیں جس کے بعد بجلی کے محکمہ کے حکام اور حکومت نے یہ دعوے کیے ہیں کہ ان تنصیبات کی حفاطت کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ حکام ان تنصیبات کی حفاطت تو دور کی بات یہ علم نہیں رکھتے کہ کہاں کتنا نقصان ہو چکا ہے۔

ادھر گزشتہ روز کوہلو کے علاقے میں ایک ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا جس سے ڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گئے تھے اور ٹرک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اسی بارے میں
گیس پائپ لائن اڑا دی گئی
29 October, 2005 | پاکستان
بلوچستان چھاپے، اسلحہ برآمد
22 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد