BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 November, 2005, 15:36 GMT 20:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’برفباری سے زیادہ اثر نہیں پڑا‘
 برفباری
برفباری سے بچاؤ کے لیے گرم شیلٹر فراہم کیے گئے ہیں: کرنل بصیر
وفاقی ریلیف کمشنر کے ترجمان کرنل بصیر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں برفباری سے امدادی کارروائیاں زیادہ متاثر نہیں ہوئی ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’جب تک سڑک نہیں کھلی تھی ہم ہیلی کاپٹروں پر انحصار کر رہے تھے۔ اب ہم ہیلی کاپٹرضرورتاً استعمال کر رہے ہیں اور امدادی سامان اب سڑک کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے‘۔

اس سوال پر کہ کیا متاثرہ علاقے میں حالیہ برف باری اور شدید سردی سے نمٹنے کے لیے وفاقی ریلیف کمشنر نے کوئی خاص انتظام کیا ہے کرنل بصیر کا کہنا تھا کہ’ ہمیں اس چیز کا احساس تھا کہ موسم سرد ہونے والا ہے اور برفباری ہونے والی ہے۔ اسی لیے ہم نے ہنگامی بنیادوں پر ایک کمرے کے شیلٹر بنانے شروع کیے تھے۔ پانچ ہزار فٹ سے بلند علاقوں میں جہاں برفباری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس علاقے کے لیے ہم نے 20000 شیلٹر بنا لیے ہیں جبکہ 5000 زیرِ تعمیر ہیں۔ یہ وہ شیلٹر ہیں جو وفاقی ریلیف کمیشن نے فوج کے تعاون سے بنائے ہیں‘۔

 برفباری کے خدشے کے پیشِ نظر ہی پانچ ہزار فٹ سے زیادہ کی بلندی پر ہم نے وہ خیمے تقسیم کیے جو سرد موسم برداشت کر سکتے ہیں۔
کرنل بصیر

مظفرآباد میں زلزلہ متاثرین میں ہائیپوتھرمیا (شدید سردی سے موت) کا شکار ہونے کی خبروں پر ترجمان کا کہنا تھا کہ’ ہم نے اس کے لیے دو چیزیں کی تھیں۔ ایک تو خیمے اور دوسرے کاربوریٹڈ شیٹ سے بنے شیلٹر جو نہ صرف گرم رہیں بلکہ برفباری بھی سہہ سکیں۔ برفباری کے خدشے کے پیشِ نظر ہی پانچ ہزار فٹ سے زیادہ کی بلندی پر ہم نے وہ خیمے تقسیم کیے جو سرد موسم برداشت کر سکتے ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ ہم اس سلسلے میں مزید کوششیں کر رہے ہیں۔ جہاں خیمے ہیں وہاں ہم نے اسٹوو پہنچائے ہیں اور گیس برنر فراہم کیے ہیں۔ اگرچہ اس سے خیموں میں آگ لگنے کا خطرہ موجود ہے تاہم اب جو سٹوو فراہم کیے جا رہے ہیں اور کیے جائیں گے ان سے ایسا کوئی خطرہ نہیں‘۔

اسی بارے میں
’نمونیہ سب سے بڑا خطرہ ہے‘
20 November, 2005 | پاکستان
ایک کمرہ بنا کردیں گے: فاروق
11 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد