BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 November, 2005, 00:16 GMT 05:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قانون پر نظرثانی ضروری ہے‘
پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں کئی گرجا گھر انتہا پسند حملوں کا شکار ہوئے
وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے متنازعہ قانون پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون کا اکثر ذاتی حساب چکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ بعض اوقات یہ قانون مسلمانوں کے خلاف بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے انگلستان کے مذہبی رہنما آرچ بشپ آف کینٹربری، ڈاکٹر روون ولیمز نے، جو آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں، ملک کے صدر سے اپیل کی تھی کہ توہین رسالت کے قانون پر از سر نو غور کیا جانا چاہئیے۔

اس متنازعہ قانون کے تحت توہین رسالت کے مرتکب شخص کو سزائے موت دی جا سکتی ہے جبکہ پاکستان کی مسیحی آبادی کا کہنا ہے کہ اس قانون کا ان کے خلاف غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

پچھلے ہفتے بھی پاکستان میں سانگلہ ہل کے علاقے میں ایک عیسائی شخص پر اس الزام کے بعد کہ اس نے مبینہ طور پر قران کو آگ لگائی تھی، ایک ہجوم نے ایک چرچ اور کونوینٹ سکول کو آگ لگادی تھی۔

ڈاکٹر ولیمز کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ قانون ذاتی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ شائد خود قانون میں نہیں بلکہ اس کے لئے رکھی گئی سخت ترین سزا اور جس طرح عملی طور پر اس کا استعمال کیا جارہا ہے، اس سے ہے۔

ڈاکٹر ولیمز نے کہا کہ انہوں نے صدر جنرل مشرف سے کہا ہے کہ وہ اس قانون کے عملدرآمد کی نگرانی کروائیں۔

اسی بارے میں
گرجاگھر نذرآتش، گرفتاریاں
12 November, 2005 | پاکستان
توہین رسالت کاملزم ہلاک
12 January, 2005 | پاکستان
قبرستان سے باہر تدفین
05 December, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد