زلزلہ زدگان کیلیے عطیہ: ناکارہ گوشت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی سے کشمیر اور شمالی علاقاجات کے زلزلے زدگان کے لیے ناقابلِ استعمال گوشت بھیجنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ ریڈی میٹ فروخت کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ کراچی سائٹ ایسوسیشن کو ہاشمی کین کمپنی کی جانب سے ریڈی میٹ کے ساڑھ چار سو کارٹن عطیے میں فراہم کیے گئے تھے۔ سائٹ پولیس کے سب انسپیکٹر شمس الزمان نے بی بی سی کو بتایا کہ جب ایسوسی ایشن نے یہ کارٹن چیک کیے تو ان میں موجود گوشت کی مدت گزر چکی تھی۔ ان ڈبوں پر استعمال کی آخری تاریخ اکتوبر دو ہزار دو درج تھی۔ پولیس کے مطابق کارٹن میں پندرہ ہزار کین تھے۔ ایک کین میں پانچ سے چھ افراد کی خوراک جتنا گوشت موجود ہوتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مزید تفتیش انویسٹیگیشن پولیس کرے گی اگر ضرورت ہوئی تو گرفتاری بھی عمل میں لائی جائیگی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||