BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 October, 2005, 20:27 GMT 01:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ میں پیپلز پارٹی کی شکست

پی پی پی پی
سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے
بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

صوبے کے عام انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرنے والی اس جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار اندرون سندھ کے اٹھارہ اضلاع میں دو اضلاع کے سوا کہیں بھی ضلعی حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

حکمران اتحاد نے سولہ اضلاع میں کامیابی حاصل کی ہے۔ خوشحال پاکستان نو اضلاع، پیر پگارہ کی فنکشنل لیگ چھ اور متحدہ ایک ضلع میں حکومت بنائی گی۔ جبکہ گھوٹکی ضلع میں عدالت کے حکم پر انتخابات رو کے گئے تھے۔

پارٹی کے بانی اور موجودہ چئرپرسن بینظیر بھٹو کےآبائی ضلع لاڑکانہ میں پی پی پی کے ضلع ناظم کے امیدوار معظم عباسی کو شکست ہوئی ہے۔ جبکہ خوشحال پاکستان کے امیدوار صوبائی وزیر الطاف انڑ کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

ٹھٹہ میں حکومت کے حمایت یافتہ خوشحال پاکستان پینل کے شفقت حسین شاھ شیرازی، دادو میں وفاقی وزیر لیاقت جتوئی کے صاحبزادے کریم جتوئی، شکارپور میں وفاقی وزیر غوث بخش مہر کے فرزند عارف مہر ، ضلع کشمور میں ایم این اے سلیم جان مزاری، سکھر میں ناصر شاہ، خیرپور میں نیاز علی شاہ، جیکب آباد میں سعیدہ سومرو اور ٹنڈو محمد خان میں میر عنایت تالپور کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

فنکشنل مسلم لیگ جانب سے بدین میں انور ہالیپوٹو، سانگھڑ میں حاجی خدا بخش راجڑ، ٹنڈو الہیار میں راحیلہ مگسی، عمر کوٹ میں فقیر منگھن منگریو، اور میرپورخاص میں صغریٰ جونیجو کامیاب ہوئی ہیں۔

نواب شاہ میں پی پی پی کی فریال تالپور اور جامشورو میں ملک اسد سکندر ضلع ناظم کے طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے امیدوار نوید کنور جمیل نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس سے قبل حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، بدین ، نوابشاہ، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو اضلاع میں پی پی کی ضلعی حکومتیں تھیں۔ مگر ضلعوں کی تقسیم کے بعد پی پی صرف دو اضلاع میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکی ہے۔

سندھ کے چار اضلاع جیکب آباد، نوابشاہ، ٹنڈو الہیار اور میر پورخاص کی ناظم خواتین ہوں گی۔ جن میں سے دو کا تعلق فنکشنل مسلم لیگ، ایک کا مسلم لیگ ق سے اور ایک کا پی پی سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تھر پارکر میں ارباب انور، نوشہرو فیروز سے عاقب جتوئی اور مٹیاری میں فنکشنل مسلم لیگ کے حمایت یافتہ سید محمد علی شاہ بلا مقابلہ ضلع ناظم منتخب ہوچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد