BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 March, 2005, 12:33 GMT 17:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حقوق نسواں پر پیپلز پارٹی کے بل

یہ بل شیری رحمان نے جمع کرائے ہیں
یہ بل شیری رحمان نے جمع کرائے ہیں
اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں حدود قوانین کی مکمل تنسیخ اور خواتین کے حقوق اور ان پر گھریلو تشدد کے تحفظ کے حوالے سے تین نئے بل بحث کے لیے جمع کرائے ہیں۔

پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی شیری رحمان نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان بلوں کو جمع کرانے کا مقصد ملک میں خواتین پر ظلم وتشدد اور امتیازی سلوک ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حدود قوانین میں خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کو تحفظ ملتا ہے اور وہ سخت سزا سے بچ جاتے ہیں۔ رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل بھی ملک میں اسی لیے بڑھ رہے ہیں کہ حدود قوانین میں ولی ریاست کے بجائے شخص کو قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے خواتین کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث افراد کو معافی مل جاتی ہے۔

 قتل کے پچاسی فی صد مجرم صرف اسی وجہ سے سزا سے بچ جاتے ہیں کیوں کے انہیں ولی کی طرف سے معافی مل جاتی ہے۔
شیری رحمان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیرت کے نام پر قتل کے پچاسی فی صد مجرم صرف اسی وجہ سے سزا سے بچ جاتے ہیں کیونکہ انہیں ولی کی طرف سے معافی مل جاتی ہے۔

حدود قوانین کے حوالے سے بل میں کہا گیا ہے کہ ان قوانین نے پاکستانی عوام کے منتخب نمائندوں کو پارلیمینٹ میں آئین کی مخالف شقوں پر بحث کرنے کو ممنوع قرار دیا ہے۔

گھریلو تشدد کے خلاف بل میں پی پی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں یونین کونسل کی سطح پر تحفظی کمیٹیاں بنائی جائیں جن میں پنچایت کے فیصلوں سمیت خواتین کے خلاف کی گئی زیادتیوں کے خلاف مقامی سطح پرکارروائی ہو سکے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عورتوں کو مقامی سطح پر ان واقعات کو علاقے کی کمیٹی میں سامنے لانے میں مشکل نہیں ہو گی کیونکہ گھریلو عورتیں تشدد کے واقعات کی پولیس میں رپورٹ نہیں کرتیں۔

تیسرے بل کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سرکاری اداروں میں عورتوں کی نمائندگی کو دس فی صد کوٹا کے تحت رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے دور میں یہ کوٹہ پانچ فی صد تھا جو موجودہ حکومت نے ختم کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد