سیہون عرس:گیارہ اور زائرین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں چیچہ وطنی کے رہائشی شامل ہیں۔ حادثہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب چیچہ وطنی کے رہائشی سیہون میں قلندر شھباز کی مزار سے واپس آرہے تھے۔ زائرین کو لے جانے والی بس ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ یاد رہے کہ قلندر کے میلے کے موقع پر یہ تیسرا حادثہ تھا۔ اس سے قبل دو حادثوں میں چالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پنوعاقل کے تحصیل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ حادثے میں گیارہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے دس کی حالت تشویشناک ہے اور ان کو سکھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک زخمی نے پنوعاقل ہسپتال میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قلندر شھباز کی زیارت کرکے واپس چیچہ وطنی جارہے تھے کہ پنوعاقل کے قریب ان کی بس کا ٹائر پھٹ گیا اور بس ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر ٹرالر سے ٹکرا گئی اور بعد میں الٹ گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں زاہد محمد اور ان کے تین بیٹے بھی شامل ہیں۔ جبکہ حادثے میں دس خواتین بھی زخمی ہوگئی ہیں۔حادثے کے بعد آدھے گھنٹے تک قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||