سیہون عرس: چھ اور زائرین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس سے لوٹنے والی زائرین کی بس ملتان میں حادثے کا شکار ہوگئی جس میں چھ افراد ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ سیہون شریف سے لوٹتے ہوئے ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے علاقے داد فتح کی کچی آبادی سے تعلق رکھنے والے لوگ پیر کی صبح ملتان میں ایک ٹیلے پر واقع حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر حاضری کے لیے رکے تھے۔ کچھ زائرین دوبارہ بس میں بیٹھ چکے تھے جبکہ کچھ ابھی مزار ہی میں موجود تھےکہ بس ایک ڈھلوان نما سڑک پر لڑھک گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے بس پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ بعد میں بس ایک کالج کی عمارت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ ہلاک ہونے والوں کے نام سردار بی بی، مریم بی بی، صاحباں مائی، سباّ مائی، ستّاں مائی اورزمان معلوم ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سندھ میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس سے لوٹنے والے زائرین میں سے ساٹھ کے قریب دو مختلف حادثوں میں ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیہون شریف ہی سے لوٹنے والی زائرین کی ایک ویگن کو لاہور کے قریب چوہنگ کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں اطلاعات کے مطابق چودہ افراد زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچے تھے۔ سیہون شریف ہی سے لوٹنے والی زائرین کی ایک ویگن کو لاہور کے قریب چوہنگ کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں چودہ افراد زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچے تھے۔ |
تازہ ترین خبریں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||